NationalPosted at: May 27 2020 10:30PM حکومت نے ان ٹی وی چینلوں کے خلاف کیا کاروائی کی؟ سریم کورٹ، مرکزاور پریس کونسل سے عدالت کی جواب طلبی،جمعیۃعلماء ہندکی پہلی بڑی کامیابی: مولاناارشدمدنی
نئی دہلی، 27مئی (یو این آئی) مسلسل زہر افشانی کرکے اور جھوٹی خبریں چلاکر مسلمانوں کی شبیہ کوداغدار اور ہندوؤں اورمسلمانوں کے درمیان نفرت کی دیوارکھڑی کرنے کی دانستہ سازش کرنے والے ٹی وی چینلوں کے خلاف داخل کی گئی جمعیۃعلماء ہند کی عرضی پر آج سپریم کورٹ میں سماعت کے دوان عدالت نے مرکزی حکومت کے وکیل سے کہا کہ وہ عرضی گذار کو بتائے کہ اس تعلق سے حکومت نے کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک قانون کی دفعات 19 اور 20 کے تحت ابتک ان چینلز پر کیا کارروائی کی ہے اس کے ساتھ ہی عدالت نے جمعیۃعلماء ہند کوبراڈ کاسٹ ایسوسی ایشن کو بھی فریق بنانے کا حکم دیا۔
عدالت نے آج سالسٹرجنرل آف انڈیا تشارمہتاکو کہاکہ یہ بہت سنگین معاملہ ہے جس سے لاء اینڈآڈرکا مسئلہ ہوسکتاہے لہذاحکومت کو بھی اس جانب توجہ دینا ضروری ہے۔ سینئروکیل دوشینت دوے نے جمعےۃ علمائے ہند کا موقف پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ انتہائی حساس معاملہ ہے اور عدالت کو اس پر خصوصی توجہ دینا چاہئے، جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ عدالت کو اس تعلق سے علم ہے۔ گزشتہ 13 اپریل کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف انڈیا کی سربراہی والی تین رکنی بینچ نے پریس کونسل آف انڈیا کو بھی فریق بنانے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے جمعیۃعلماء کی جانب سے داخل پٹیشن مرکزی حکومت کو مہیا کرانے کے ساتھ ساتھ حکومت کونوٹس جاری کرتے ہوئے 15 جون تک جواب داخل کرنے کو کہا نیز براڈ کاسٹ ایسو سی ایشن کو بھی فریق بنانے کاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی حالانکہ آج امید کی جارہی تھی چیف جسٹس اس تعلق سے کچھ فیصلہ صادر کریں گے۔
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا سید ارشدمدنی نے آج کی پیش رفت پر اپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ہمیں امید تھی کہ معززعدالت آج باقاعدہ کوئی فیصلہ صادرکرے گی تاہم اس نے جس طرح کیبل ٹی وی نیٹ ورک قانون کی دفعات 20-19کے تحت بے لگام ٹی وی چینلوں کے خلاف کاروائی کو لیکر مرکز اور پریس کونسل آف انڈیا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس پر جواب طلب کیا ہے وہ ایک انتہائی امید افزابات ہے اور جمعیۃعلماء ہند کی کامیابی کا پہلامرحلہ ہے۔
جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔