image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 14:06 Hrs(IST)
National

’پدماوت ‘پر ریاستی حکومت کی نظر ثانی کی درخواست مسترد

’پدماوت ‘پر ریاستی حکومت کی نظر ثانی کی درخواست مسترد

جے پور، 23 جنوری (یواین آئی) فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوت‘ کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھائے جانے سے متعلق راجستھان اور مدھیہ پردیش کی ریویو عرضیاں سپریم کورٹ میں مسترد ہونے کے بعد ریاستی حکومت کی مشکلیں بڑھ گئی ہیں۔
سپریم کورٹ نے فلم ریلیز ہونے سے لا اینڈ آرڈر بگڑنے کی دونوں ریاستی حکومتوں کی نظر ثانی درخواستوں کو اس بنیاد پر قبول نہیں کیا کہ اظہار رائے کی آزادی کو محدود نہیں کیا جا سکتا۔لا اینڈ آرڈرکو سنبھالنا ریاستی حکومتوں کا کام ہے۔ سپریم کورٹ کی طرف سے ریاستی حکومتوں سمیت تمام عرضیاں مسترد کرنے سے 25 جنوری کو فلم ’پدماوت ‘کے ملک بھر میں ریلیز ہونے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ اب بھنسالی کی اس فلم کو کہیں بھی دکھائے جانے سے روکا نہیں جا سکے گا۔
فلم ڈسٹری بیوشن سیکٹرمیں کام کرنے والی کمپنیوں نے اگرچہ کل ریاستی حکومت کو تحریری طور پر مطلع کرکے یقین دہانی کرائی تھی تھا کہ وہ راجستھان میں فلم کی نمائش نہیں کریں گے، اس کے باوجود اب سپریم کورٹ کے نئے فیصلہ سے راجستھان میں ضمنی انتخابات اور یوم جمہوریہ کی وجہ سے اب فلم کی نمائش کے دوران ہونے والی توڑ پھوڑ کے خدشات سے حالات متاثر ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ ادھر ریاست کے وزیر داخلہ گلاب چند کٹاریا کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرے گی اور ریاست میں لا اینڈر آرڈر کے حالات کو کسی طرح بگڑنے نہیں دیا جائے گا۔
یو این آئی،اظ 1230

خاص خبریں
تمل ناڈو کے ایروڈ سے لوک سبھا کے رکن گنیش مورتی کا انتقال

تمل ناڈو کے ایروڈ سے لوک سبھا کے رکن گنیش مورتی کا انتقال

چنئی، 28 مارچ (یو این آئی) تمل ناڈو کے ایروڈ حلقہ سے مرومالارچی دراوڑ منترا کژگم (ایم ڈی ایم کے) کے لوک سبھا رکن اے گنیش مورتی کا جمعرات کو کوئمبٹور کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
کشمیر کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں، باقی ہمیں کسی چیز کی پرواہ نہیں:بی جے پی

کشمیر کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں، باقی ہمیں کسی چیز کی پرواہ نہیں:بی جے پی

سری نگر، 28 مارچ (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں وکشمیر کے ترجمان ڈاکٹر طاہر چودھری کا کہنا ہے کہ کشمیر کے لوگ بی جے پی کے ساتھ ہیں اور باقی ہماری پارٹی کو کسی چیز کی پرواہ نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
امریکہ کے بالٹی مور سے دو لاشیں برآمد

امریکہ کے بالٹی مور سے دو لاشیں برآمد

واشنگٹن، 28 مارچ (یو این آئی) امریکی شہر بالٹی مور میں پل گرنے کے مقام سے دن کے وقت ایک پک اپ ٹرک میں دو لوگوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
گھانا میں کار حادثہ، تین پولیس اہلکار ہلاک

گھانا میں کار حادثہ، تین پولیس اہلکار ہلاک

اکرا، 28 مارچ (یو این آئی) گھانا کے تشدد زدہ علاقے میں بدھ کو ایک کار حادثے میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں

پی وی سندھو میڈرڈ اسپین ماسٹرز کے دوسرے راؤنڈ میں داخل

میڈرڈ، 28 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار اور دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو میڈرڈ اسپین ماسٹرز 2024 بیڈمنٹن کے پہلے راؤنڈ میں کینیڈا کی وین یو ژانگ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے راؤنڈ آف 16 میں پہنچ گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 9 افراد ہلاک اور 7 زخمی

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 9 افراد ہلاک اور 7 زخمی

بیروت، 28 مارچ (یو این آئی) جنوبی لبنان کے کئی قصبوں اور دیہاتوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں نو افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
یادیو آج گونا اور کھجوراہو میں لوگوں سے خطاب کریں گے

یادیو آج گونا اور کھجوراہو میں لوگوں سے خطاب کریں گے

بھوپال، 28 مارچ (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی ڈاکٹر موہن یادو آج گونا اور کھجوراہو لوک سبھا میں انتخابی مہم پر رہیں گے۔

...مزید دیکھیں

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image