NationalPosted at: Jan 21 2020 1:12PM اجودھیا تنازع: عدالت عظمیٰ میں پیس پارٹی کی كيوریٹیو پٹیشن
نئی دہلی، 21 جنوری (یواین آئی) اجودھیا کے رام جنم بھومی- بابری مسجد اراضی تنازع میں پہلی كيوریٹیو پٹيشن (ترمیمی درخواست) منگل کو سپریم کورٹ میں دائر کی ۔
اس معاملہ میں نظر ثانی کی درخواست مسترد ہونے کے بعد پیس پارٹی کے ڈاکٹر ایوب نے كيوریٹیو پٹيشن دائر کی ہے۔ درخواست گزار نے کہا ہے کہ اس معاملہ میں فیصلہ آستھا (عقیدہ) کی بنیاد پر لیا گیا تھا۔
قابل غور ہے کہ اس وقت کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بنچ نے 9 نومبر 2019 کو اجودھیا معاملہ میں اپنا فیصلہ سنایا تھا، جس کے خلاف 19 نظر ثانی عرضیاں دائر کی گئی تھی۔
سپریم کورٹ نے گزشتہ 12 دسمبر کو تمام نظر ثانی درخواستوں کو مسترد کر دیا تھا۔
یواین آئی،اظ