NationalPosted at: Dec 14 2018 3:08PM رافیل معاملہ میں سبھی عرضیاں خارج
نئی دہلی ،14دسمبر(یواین آئی)سپریم کورٹ نے رافیل جنگی طیارے کی خرید کے عمل میں بے ضابطگیوں کی جانچ سے متعلق عرضیاں جمعہ کو خارج کردیں ۔
چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی ڈویژن بنچ نے اس سے متعلقہ مفاد عامہ کی عرضیوں کو خارج کرتے ہوئے کہاکہ رافیل جنگی طیارے کی خرید کے عمل پر شبہ ظاہر کرنے کی کوئی وجہ نہیں بنتی ۔
رافیل سودے کی آزادانہ جانچ کے تعلق سے کئی عرضیاں داخل کی گئی تھیں جن میں ان جنگی طیاروں کی خرید کے عمل میں بے ضابطگیوں کے الزامات لگائے گئے تھے ۔
یواین آئی۔ایف اے