NationalPosted at: Nov 15 2019 1:17PM شیوکمار کی ضمانت کے خلاف ای ڈی کی اپیل خارج
نئی دہلی،15نومبر(یواین آئی)سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ معاملے میں کانگریس لیڈر ڈی کے شیوکمار کو ضمانت دئےجانے کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)کی اپیل جمعہ کو خارج کردی۔
دہلی ہائی کورٹ نے ڈی کے شیوکمار کو گزشتہ 23اکتوبر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
جسٹس روہنگٹن فلی نریمن کی صدارت والی بینچ نے ای ڈی کی سخت سرزنش بھی کی تھی۔بینچ میں جسٹس ایس رویندر بھٹ بھی شامل ہیں۔
ای ڈی کی جانب سے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا پیش ہوئے۔
عدالت نے کرناٹک کے کانگریس لیڈر کی ایک دیگر عرضی پر ای ڈی کو نوٹس جاری کیا۔
یواین آئی۔اےایم۔