NationalPosted at: Nov 12 2019 4:55PM مہاراشٹر میں حکومت سازی کے سلسلے میں شیوسینا سپریم کورٹ پہنچی
نئی دہلی ، 12 نومبر (یو این آئی) مہاراشٹر میں حکومت بنانے کے فیصلے پر کوئی اضافی مہلت نہ دئے جانے کے گورنر کے فیصلے کے خلاف شیوسینا نے عدالت عظمی سے رجوع کیا ہے۔
شیوسینا نے عدالت سے معاملے کی جلد سماعت کے لئے بھی درخواست کی ہے۔ درخواست میں مہاراشٹر حکومت کے علاوہ کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
شیوسینا نے مطالبہ کیا کہ کانگریس کی حمایت کا خط حاصل کرنے کے لئے انہیں مزید تین دن کی مہلت دی جائے۔
درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایما پر عمل پیرا ہیں۔ این سی پی نے الزام لگایا ہے کہ اسے حکومت بنانے کے لئے ضروری وقت نہیں دیا گیا ۔ جبکہ گورنر نے بی جے پی کو جہاں حمایت حاصل کرنے کے لئے 48 گھنٹے دیا، شیوسینا کو صرف 24 گھنٹے ملے۔
دریں اثنا سپریم کورٹ رجسٹری نے چیف جسٹس سے پوچھا ہے کہ درخواست کی سماعت کے لئے کب فہرست بند کی جائے۔
یو این آئی۔ ع ا۔