NationalPosted at: Apr 23 2018 11:54PM دہلی ہریانہ پانی کے تنازعے کو مل کر حل کرے۔ سپریم کورٹ
نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) آج سپریم کورٹ نے دہلی اور ہریانہ حکومت کے چیف سیکریٹریوں کو ہدایت دی کہ وہ یمنا ندی کے پانی کی تقسیم کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے آبی وسائل کے سکریٹری کے ساتھ میٹنگ کریں ۔
جسٹس مدن بی لوکر کی سربراہی میں ایک خصوصی بینچ کی یہ ہدایت دہلی جل بورڈ کی درخواست پر آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قومی دارالحکومت کو مناسب پانی نہیں مل رہا ہے۔
دلی جل بورڈ نے الزام لگایا ہے کہ ہریانہ حکومت نے دہلی کےلئے یمنا سے پانی کی فراہمی میں ایک تہائی حصے تک کم کردیا ہے، جس کی وجہ سے دہلی میں پانی کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔
اس سے پہلے، دہلی حکومت نے عدالت سے بھی درخواست کی ہے کہ ہریانہ حکومت کو براہ راست دارالحکومت میں پانی فراہم کرے کیونکہ گرما کے موسم کی وجہ سے پانی دہلی کو پانی کی قلت ہو رہی ہے۔
دوسری جانب، ہریانہ حکومت نے اس موسم میں اپنی ضروریات کی وجہ بتاتے ہوئے دہلی کو زیادہ پانی دینے سے انکار کر دیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔