OthersPosted at: Sep 15 2019 11:49PM کشتی حادثہ، 36 افراد کے ڈوبنے کے خدشات، 12 لاشیں برآمد
کاکی ناڈا، 15 ستمبر (یو این آئی)آندھرا پردیش کے مشرقی گوداوری ضلع کے دیوی دیپ پٹنم ڈویژن کے منٹور۔کچھولورو میں اتوار کو کرو ٹیم کے 11 اراکین سمیت 72 سیاحوں کو لے کر جارہی ایک مسافر کشتی کے گوداوری ندی میں پلٹ جانے سے کم سے کم 36 سیاحوں کے ڈوبنے کے خدشات ہیں جس میں سے اب تک 12 لوگوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔
سبھی سیاح مشہور سیاحت کی جگہ پاپی کونڈالو جارہے تھے۔ دیوی پٹنم ڈویژن کے گانڈی پوچما مندر سے اتوار دوپہر روانہ ہونے کےبعد یہ مسافر کشتی یہاں سے تقریبا 90 کلومیٹر کی دوری پر گوداوری ندی میں ڈوب گئی۔
اتوار ہونے کی وجہ سے پاپی کونڈالو کا سفر کرنےو الے مسافروں کی زبردست بھیڑ تھی اور اس کی وجہ سے ندی میں سیلاب اور خراب موسم کے باوجود کشتی کا مالک ندی میں کشتی اتارنے کے لئے تیار ہوگیا۔
سیلاب کی وجہ سے گزشتہ کچھ دنوں سے کشتی چلانے کا کام نہیں ہورہا تھا۔
موصول اطلاعات تک 12 لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ (این ڈی آر ایف) کی 60 رکنی والی ٹیم کے علاوہ مقامی ماہی گیروں اور خوطہ خور بھی لاپتہ لوگوں کو تلاش کررہے ہیں۔ تلاشی مہم میں دو ہیلی کاپٹر کی بھی مدد لی جارہی ہے۔
یو این آئی۔ ظ ا