NationalPosted at: Jul 17 2017 3:11PM قومی سلامتی کے معاملے پر حکومت کے ساتھ ہیں: امبیکا سونی
نئی دہلی، 17جولائی (یو این آئی) کانگریس کی سینئر لیڈر امبیکا سونی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما پرفل پٹیل نے آج کہا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر ان کی پارٹی پوری طرح حکومت کے ساتھ ہے۔ محترمہ سونی نے یہاں پارلیمنٹ ہاوس کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا کہ سرحد پر کشیدگی کی وجہ سے سنگین صورت حال پیدا ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ خواہ سکم میں ٹرانزکشن سیکٹر میں چین کے ذریعہ سڑک کی تعمیر سے پیدا شدہ کشیدگی ہو ، جموں و کشمیر میں پاکستان کے ذریعہ جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کے واقعات یا دہشت گردانہ حملے ہوں ، ان سب امور پر کانگریس حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواہ چین ہو یا پاکستان قومی مفاد کے معاملات پر ہر کوئی حکومت کے ساتھ ہے۔ جموں کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی کے ریاست میں چینی مداخلت سے متعلق بیان پر انہوں نے کہا کہ چین اپنے آپ نہیں آسکتا وہ پاکستان کے راستے ہی ریاست میں آسکتا ہے۔ اگر پاکستان کو روک لیا گیا تو چین کو بھی روکنے میں کامیابی مل جائے گی۔ جہاں ملک کی سلامتی خطرے میں ہے وہاں ہم حکومت کے ساتھ ہیں۔ کانگریس ممبر پارلیمنٹ رینوکا چودھری نے حکومت سے جموں و کشمیر میں پہلے صورت حال کو معمول پر لانے کی اپیل کی ۔ این سی پی کے لیڈر پرفل پٹیل نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے ایک دہشت گرد ملک رہا ہے اور بین الاقوامی برادری بھی اس سے واقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر ان کی پارٹی بھی حکومت کے ساتھ ہے۔ یو این آئی ج ا Security Opposition قومی سلامتی کے معاملے پر حکومت کے ساتھ ہیں: امبیکا سونی نئی دہلی، 17جولائی (یو این آئی) کانگریس کی سینئر لیڈر امبیکا سونی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما پرفل پٹیل نے آج کہا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر ان کی پارٹی پوری طرح حکومت کے ساتھ ہے۔ محترمہ سونی نے یہاں پارلیمنٹ ہاوس کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا کہ سرحد پر کشیدگی کی وجہ سے سنگین صورت حال پیدا ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ خواہ سکم میں ٹرانزکشن سیکٹر میں چین کے ذریعہ سڑک کی تعمیر سے پیدا شدہ کشیدگی ہو ، جموں و کشمیر میں پاکستان کے ذریعہ جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کے واقعات یا دہشت گردانہ حملے ہوں ، ان سب امور پر کانگریس حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواہ چین ہو یا پاکستان قومی مفاد کے معاملات پر ہر کوئی حکومت کے ساتھ ہے۔ جموں کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی کے ریاست میں چینی مداخلت سے متعلق بیان پر انہوں نے کہا کہ چین اپنے آپ نہیں آسکتا وہ پاکستان کے راستے ہی ریاست میں آسکتا ہے۔ اگر پاکستان کو روک لیا گیا تو چین کو بھی روکنے میں کامیابی مل جائے گی۔ جہاں ملک کی سلامتی خطرے میں ہے وہاں ہم حکومت کے ساتھ ہیں۔ کانگریس ممبر پارلیمنٹ رینوکا چودھری نے حکومت سے جموں و کشمیر میں پہلے صورت حال کو معمول پر لانے کی اپیل کی ۔ این سی پی کے لیڈر پرفل پٹیل نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے ایک دہشت گرد ملک رہا ہے اور بین الاقوامی برادری بھی اس سے واقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر ان کی پارٹی بھی حکومت کے ساتھ ہے۔ یو این آئی ج ا