InternationalPosted at: Jan 7 2018 12:10PM سینیگال:بندوق برداروں کے ہاتھوں 13 افراد کا قتل
ڈكار، 7 جنوری (رائٹر) مغربی افریقی ملک سینیگال کے جنوبی علاقے كاسامانس کے جنگل میں مسلح افراد نے گولی مار کر 13 افراد کو قتل اور سات دیگر کو زخمی کر دیا ہے۔
فوج کے ترجمان عبدالنادی نے کہا کہ کچھ لوگ جنگل میں جلانے کے لئے لکڑی کی تلاش کر رہے تھے تبھی مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہوسکاہے کہ اس کے لئے کون ذمہ دار ہے تھا ،اس حملہ کے پیچھے اس کی کیا نیت تھی۔
قابل ذکر ہے کہ جس علاقے میں مسلح افراد نے حملہ کیا ہے وہ باغیوں کا گڑ ھ سمجھا جاتا ہے۔
رائٹر،اظ 0847