OthersPosted at: Feb 24 2021 9:01PM بینکنگ گروپ میں خریداری سے شیئر بازار میں اچھال
ممبئی، 24 فروری (یو این آئی) ملک کے پرائیویٹ بینک کو سرکاری لین دین کی اجازت دیئے جانے کی بدولت بینکنگ اور مالیاتی گروپوں میں ہوئی زبردست خریداری کی وجہ سے شیئر بازار بدھ کو اڑان بھرنے میں کامیاب رہا۔
بی ایس ای کا سینسیکس خریداری کی بدولت 50 ہزار پوائنٹ کی سطح کو عبور کرتے ہوئے 50781.69 پوائنٹ پر پہنچ گیا۔
بی ایس ای کا 30 حصص والا سینسری انڈیکس سینسیکس 1030.28 پوائنٹ بڑھ کر 50781.69 پوائنٹ پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 274.20 پوائنٹ چڑھ کر 14982.00 پوائنٹ پر پہنچ گیا۔ بڑی کمپنیوں کے ساتھ ہی چھوٹی اور درمیانے درجے کے کمپنیوں میں بھی زبردست خریداری کا زور بنا رہا جس سے بی ایس ای کا مڈکیپ 0.77 فیصد بڑھ کر 20113.85 پوائنٹ پر اور اسمال کیپ 1.08 فیصد اضافے کے ساتھ 20019.97 پوائنٹ پر بند ہوا۔
یو این آئی۔ این یو۔