image
Friday, Mar 29 2024 | Time 04:01 Hrs(IST)
Others

اسٹاک مارکیٹ پر عالمی وبا کا اثر،بازار کی حالت خستہ

اسٹاک مارکیٹ پر عالمی وبا کا اثر،بازار کی حالت خستہ

ممبئی ، 19 (اپریل (یواین آئی) ملک میں کووڈ 19 وبا کے انفیکشن کی دوسری لہر کے دباؤ میں گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں آج تقریباً دو فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی بی ایس ای کا 30 شیئروں پر مشتمل انڈیکس سینسیکس 882.61 پوائنٹس یعنی 1.81 فیصد کی کمی سے ایک ہفتے کی کم ترین سطح 47،949.42 پر بند ہوا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 258.40 پوائنٹس یعنی 1.77 فیصد کی کمی سے 14،359.45 پوائنٹس پر بند ہوا۔
درمیانے اور چھوٹی کمپنیوں پر بھی دباؤ رہا ۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.93 فیصد گر کر 19،768.84 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.64 فیصد گر کر 20،674.07 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مرکزی وزارت صحت کی طرف سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ 19 کے تقریباً تین لاکھ نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ وبا کے مسلسل تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد کم ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے ، گزشتہ تین کاروباری دنوں کی تیزی کھوتا ہوا شیئر بازار آج گراوٹ میں چلا گیا۔
بازار میں شروع ہی سے ہی بکوالی حاوی رہی۔ وہیں ، سینسیکس میں تقریباً 1،470 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔ تاہم ، بیرون ملک سے آنے والے مثبت اشاروں کی وجہ سے ، بعد میں اس کمی کو کم کردیا گیا۔
سینسیکس کمپنیوں میں ، پاور گرڈ کو چار فیصد سے زیادہ کا نقصان ہوا۔ او این جی سی اور انڈس انڈ بینک کے شیئر بھی چار فیصد کے قریب گرگئے۔ کوٹک مہندرا بینک ، ایل اینڈ ٹی ، بجاج فنانس ، ایشین پینٹس ، مہندرا اینڈ مہندرا ، این ٹی پی سی ، بجاج آٹو ، ایکسس بینک ، ایچ ڈی ایف سی ، الٹرا ٹیک سیمنٹ اور بجاج فنانس میں بھی تین فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی۔ ڈاکٹر ریڈی لیب اور انفسوس کو چھوڑ کر سنسیکس کی 28 کمپنیوں کے شیئر لال نشان میں بند ہوئے۔
بیرون ملک میں بڑی تعداد میں اسٹاک مارکیٹ ہرے نشان میں رہی۔ایشیا میں چین کا شنگھائی کمپوزٹ 1.49 فیصد ، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.47 فیصد اور جنوبی کوریا کا کوسی اور جاپان کا نکی 0.01 فیصد اضافے سے بند ہوا۔ یورپ میں ابتدائی تجارت میں برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.20 فیصد چڑھ گیا ، جبکہ جرمنی کے ڈی اے ایکس میں 0.6 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔
یواین آئی۔اےایم۔

خاص خبریں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر حکومت کو مسلح افواج میں اگنی ویروں کی بھرتی سے متعلق اگنی پتھ اسکیم میں کسی قسم کی کمی نظر آتی ہے تو وہ ضرورت پڑنے پر اسے بہتر کرنے کے لیے تیار ہے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا    کے دوسرے مرحلے کی  88  سیٹوں کے  انتخابات کے لئے  کا نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی 88 سیٹوں کے انتخابات کے لئے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
سی پی ڈبلیو ڈی  کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی  صدر  جمہوریہ سے ملاقات

سی پی ڈبلیو ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی، 28 مارچ (یو اینن آئی) سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) (2022 اور 2023 بیچ) کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں کے ایک گروپ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

نئی دہلی، 28مارچ (یو این آئی) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان میں اردو کتابوں کی اشاعت و فروخت کی صورت حال کو بہتر کرنے اور اس حوالے سے نئے امکانات پر غورو خوض کے لیے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس میں ہندوستان بھر سے مرکزی و ریاستی جامعات کے شعبہ ہاے اردو کے صدور نے شرکت کی اور انھوں نے اپنی قیمتی رائیں اور تجاویز پیش کیں۔

...مزید دیکھیں
ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

بنگلورو، 28 مارچ (یو این آئی) تیجس ایم کے 1 اے ایئر کرافٹ سیریز کے پہلے طیارے ایل اے 5033 نے جمعرات کو یہاں ایچ اے ایل کی فیسلٹی سے کامیابی کے ساتھ پرواز کی۔

...مزید دیکھیں

راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے ہرا یا

28 Mar 2024 | 11:53 PM

جے پور، 28 مارچ (یو این آئی) ریان پراگ کی 45 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 84 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں میچ میں جمعرات کو گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image