NationalPosted at: Sep 24 2021 7:42PM امیت شاہ کوآپریٹو کنونشن سے خطاب کریں گے
نئی دہلی، 24 ستمبر (یو این آئی) کوآپریشن منسٹر امیت شاہ وزارت کی پہلی کوآپریٹو کانفرنس سے خطاب کریں گے، جو کوآپریٹو سے خوشحالی کے ہدف کو سامنے رکھتے ہوئے وجود میں آئی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق پوری دنیا سے کوآپریٹو سیکٹر سے وابستہ لوگ بشمول پورے ملک سے 2 ہزار سے زائد کوآپریٹو نمائندے سنیچر کو منعقد ہونے والی اس کوآپریٹو کانفرنس میں شرکت کریں گے حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کوآپریٹیو وزارت تشکیل دی ہے اور وزارت کی باگ ڈور مسٹر شاہ کو سونپی ہے۔ کوآپریشن وزارت کا بنیادی اصول ’تعاون سے خوشحالی‘ جو ملک میں کوآپریٹو تحریک کو مضبوط بنانے اور کوآپریٹوز کے لیے 'کاروبار میں آسانی' کے عمل کو ہموار کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
ہندوستان کی پہلی کوآپریٹو کانفرنس ہندوستان کی معروف کوآپریٹو تنظیم افکو ، نیشنل کوآپریٹو فیڈریشن آف انڈیا ، امول ، سہکار بھارتی ، نفیڈ، کربکو اور تمام کوآپریٹو خاندانوں کے ساتھ مل کر منعقد کی جا رہی ہے۔ پورے ملک میں مختلف ریاستوں اور مختلف کوآپریٹو شعبوں کے نمائندے اس کانفرنس میں شرکت کریں گے اور خود کفیل ہندوستان کے نظریہ میں اپنی خدمات پیش کریں گے۔
اس پروگرام میں کوآپریٹو وزیر مملکت مسٹر بی۔ ایل ورما اور انٹرنیشنل کوآپریٹو الائنس (گلوبل) کے صدر ڈاکٹر ایریل گورکو بھی موجود ہوں گے۔
یواین آئی۔ ظ ا