NationalPosted at: Sep 14 2024 6:30PM حکومت کسانوں کو ان کی فصلوں کی مناسب قیمت فراہم کرنے کے لیے برآمدات میں اضافہ کر رہی ہے: شاہ
نئی دہلی، 14 ستمبر ( یو این آئی ) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کو ان کی فصلوں کی مناسب قیمت فراہم کرانے کے لیے برآمدات میں اضافہ کر رہی ہے۔
مسٹر شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اس سے پیاز کی برآمد میں اضافہ ہوگا جس سے پیاز پیدا کرنے والے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔
دوسری بات یہ ہے کہ حکومت نے باسمتی چاول کی برآمدی قیمت کو بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے باسمتی چاول پیدا کرنے والے کسان اسے برآمد کرکے زیادہ منافع حاصل کر سکیں گے۔
تیسرا، حکومت نے خام پام، سویابین اور سورج مکھی کے تیل کی درآمد پر ڈیوٹی 12.5 فیصد سے بڑھا کر 32.5 فیصد کرنے اور ان کے ریفائنڈ تیل پر ڈیوٹی 13.75 فیصد سے بڑھا کر 35.75 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ "اس سے ہندوستانی سویا بین کے کاشتکاروں کو ان کی فصلوں کی بہتر قیمتیں ملیں گی اور ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔"
یو این آئی ۔ ع خ