image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 15:20 Hrs(IST)
National

کورونا بحران کے وقت بھی ملک کی ترقی کا سفر نہیں رکا: شاہ

کورونا بحران کے وقت بھی ملک کی ترقی کا  سفر نہیں رکا: شاہ

نئی دہلی، 30 نومبر (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج کہا کہ کورونا بحران کے مشکل دور میں بھی ملک کی ترقی کا سفر تھما نہیں ہے اور انہیں یقین ہے کہ جلد ہی ملک کی معیشت دوبارہ پٹری پر واپس آجائے گی مسٹر شاہ نے آج یہاں سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ گجرات کے اپنے پارلیمانی حلقہ گاندھی نگر میں دو فلائی اوور برجوں کا افتتاح کیا۔ پہلا فلائی اوور برج سندھو بھون کراس روڈ پر بنایا گیا ہے ، جس کی لمبائی 245 میٹر ہے اور اس کی تعمیر پر 35 کروڑ روپئے کی لاگت آئی ہے۔ سانند جنکشن میں تعمیر ہونے والے 240 میٹر لمبے فلائی اوور برج پر36 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔
وزیر داخلہ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج تک کے سب سے بڑے کورونا بحران کے دوران بھی ، ملک کی ترقی کا سفر رکا نہیں ۔ کورونا بحران کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت نیچے چلی گئی لیکن مودی حکومت کی انتھک کوششوں کی وجہ سے ہندوستانی معیشت جلد ہی پٹڑی پر واپس آجائے گی۔ مرکزی حکومت نے کورونا بحران کے وقت کو صنعتی پالیسی ، تعلیم کی پالیسی اور معاشرتی شعبے میں دیگر اہم دور اندیش پالیسی اصلاحات کے لئے استعمال کیا۔ انہوں نے کورونا کی وبا سے معیشت کے متاثر ہونے کے باوجود ترقی کی رفتار برقرار رکھنے پر گجرات حکومت کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔ بے مثال سہولیات کی تعمیر میں گجرات ملک کی قیادت کر رہا ہے اور انہوں نے ہمہ جہت ترقی کے میدان میں اس نے کئی پہل کی ہیں۔ مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گجرات نے گاؤوں میں 24 گھنٹے بجلی ، جدید صحت سہولیات کی تعمیر ، متبادل توانائی کے ذرائع اور نجی بندرگاہوں کی ترقی جیسے متعدد ترقیاتی قدم اٹھائے ہیں۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ سرکھیج۔ گاندھی نگر۔ چلوڈا قومی شاہراہ پر جلد ہی مزید سات فلائی اوور تعمیر کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکھیج سے چلوڈا کے درمیان 50 کلومیٹر شاہراہ پر بلا رکاوٹ ٹریفک چلے گا اور یہ ملک میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد اسٹریچ ہوگا۔ انہوں نے منصوبوں کو وقت سے پہلے مکمل کرنے کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے دیئے گئے تعاون پر بھی اظہار تشکر کیا۔
اس موقع پر احمد آباد میں منعقدہ پروگرام میں گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی ، نائب وزیر اعلی نتن پٹیل اور دیگر معززین شریک ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے دوران خواتین پر مظالم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

نینیتال، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر میں جمعرات کی صبح گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ بابا ترسیم سنگھ کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

...مزید دیکھیں
ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے  ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

دہرادون، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر ضلع کے تحت واقع ممتاز سکھ گرودوارہ نانک متہ صاحب کے کارسیوا سربراہ کے قتل کیس کی اعلیٰ ترجیحی جانچ کی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
تمل ناڈو کے ایروڈ سے لوک سبھا کے رکن گنیش مورتی کا انتقال

تمل ناڈو کے ایروڈ سے لوک سبھا کے رکن گنیش مورتی کا انتقال

چنئی، 28 مارچ (یو این آئی) تمل ناڈو کے ایروڈ حلقہ سے مرومالارچی دراوڑ منترا کژگم (ایم ڈی ایم کے) کے لوک سبھا رکن اے گنیش مورتی کا جمعرات کو کوئمبٹور کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
مدھیہ پردیش: سات سیٹوں کے لیے آج نوٹیفکیشن جاری

مدھیہ پردیش: سات سیٹوں کے لیے آج نوٹیفکیشن جاری

بھوپال، 28 مارچ (یو این آئی) مدھیہ پردیش کی سات لوک سبھا سیٹوں کے لئے آج نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہوجائےگا۔

...مزید دیکھیں
کشمیر کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں، باقی ہمیں کسی چیز کی پرواہ نہیں:بی جے پی

کشمیر کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں، باقی ہمیں کسی چیز کی پرواہ نہیں:بی جے پی

سری نگر، 28 مارچ (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں وکشمیر کے ترجمان ڈاکٹر طاہر چودھری کا کہنا ہے کہ کشمیر کے لوگ بی جے پی کے ساتھ ہیں اور باقی ہماری پارٹی کو کسی چیز کی پرواہ نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

28 Mar 2024 | 3:19 PM

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے دوران خواتین پر مظالم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image