image
Wednesday, Jan 27 2021 | Time 17:51 Hrs(IST)
  • سون بھدر میں ہائی ٹینشن تار سے ٹرک میں آتشزدگی، ڈرائیور کی موت
  • شاہ نے اعلی سطحی میٹنگ میں صورتحال کا جائزہ لیا
  • 18 فروری کو چنئی میں آئی پی ایل نیلامی ہوگی
  • کھگڑیا میں دو گاڑیوںکی ٹکر میں دو کی موت ، تین زخمی
  • بھاگلپور میں خونخوار بدمعاش کھوکھا سنگھ کا گولی مار کرقتل
  • مقدماتی ادب کی باضابطہ تحقیق و تنقید کے حوالے سے خالد مبشر کو اولیت کا درجہ حاصل: پروفیسر خالد محمود
  • صدر بہادری میڈل اوارڈی، اے ایس آئی بھوپیندر کو پہلے بھی 80 بار اعزاز سے نوازا جا چکا ہے
  • بھوپال گیس متاثرین سے باہر سے منگوائے جارہاہیں طبی سامان
  • طنزومزاح کے ممتاز شاعر زبیرالحسن غافل کا انتقال، مشتاق احمد نوری اور حقانی القاسمی کا اظہار رنج وغم
  • سینے میں درد کے بعد گانگولی اسپتال میں داخل
  • آپ نے تمام صحافتی اخلاقیات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، خود ہی جج، جیوری اور جلاد کی حیثیت سے کام کیا: ریپبلک ٹی وی کا انڈین ایکسپریس کو قانونی نوٹس
  • کشمیری سیاسی لیڈروں کو آئین ہند میں اعتماد رکھنے پر لوگوں کی ناپسندیگی کا سامنا ہے: محبوبہ مفتی
  • تیندوے کے حملہ میں 75سالہ بزرگ کی موت
  • ریاست گجرات میں یکم فروری سے 9 ویں اور 11 ویں کی کلاسیز شروع کرنے کا فیصلہ
National

کورونا بحران کے وقت بھی ملک کی ترقی کا سفر نہیں رکا: شاہ

کورونا بحران کے وقت بھی ملک کی ترقی کا  سفر نہیں رکا: شاہ

نئی دہلی، 30 نومبر (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج کہا کہ کورونا بحران کے مشکل دور میں بھی ملک کی ترقی کا سفر تھما نہیں ہے اور انہیں یقین ہے کہ جلد ہی ملک کی معیشت دوبارہ پٹری پر واپس آجائے گی مسٹر شاہ نے آج یہاں سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ گجرات کے اپنے پارلیمانی حلقہ گاندھی نگر میں دو فلائی اوور برجوں کا افتتاح کیا۔ پہلا فلائی اوور برج سندھو بھون کراس روڈ پر بنایا گیا ہے ، جس کی لمبائی 245 میٹر ہے اور اس کی تعمیر پر 35 کروڑ روپئے کی لاگت آئی ہے۔ سانند جنکشن میں تعمیر ہونے والے 240 میٹر لمبے فلائی اوور برج پر36 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔
وزیر داخلہ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج تک کے سب سے بڑے کورونا بحران کے دوران بھی ، ملک کی ترقی کا سفر رکا نہیں ۔ کورونا بحران کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت نیچے چلی گئی لیکن مودی حکومت کی انتھک کوششوں کی وجہ سے ہندوستانی معیشت جلد ہی پٹڑی پر واپس آجائے گی۔ مرکزی حکومت نے کورونا بحران کے وقت کو صنعتی پالیسی ، تعلیم کی پالیسی اور معاشرتی شعبے میں دیگر اہم دور اندیش پالیسی اصلاحات کے لئے استعمال کیا۔ انہوں نے کورونا کی وبا سے معیشت کے متاثر ہونے کے باوجود ترقی کی رفتار برقرار رکھنے پر گجرات حکومت کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔ بے مثال سہولیات کی تعمیر میں گجرات ملک کی قیادت کر رہا ہے اور انہوں نے ہمہ جہت ترقی کے میدان میں اس نے کئی پہل کی ہیں۔ مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گجرات نے گاؤوں میں 24 گھنٹے بجلی ، جدید صحت سہولیات کی تعمیر ، متبادل توانائی کے ذرائع اور نجی بندرگاہوں کی ترقی جیسے متعدد ترقیاتی قدم اٹھائے ہیں۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ سرکھیج۔ گاندھی نگر۔ چلوڈا قومی شاہراہ پر جلد ہی مزید سات فلائی اوور تعمیر کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکھیج سے چلوڈا کے درمیان 50 کلومیٹر شاہراہ پر بلا رکاوٹ ٹریفک چلے گا اور یہ ملک میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد اسٹریچ ہوگا۔ انہوں نے منصوبوں کو وقت سے پہلے مکمل کرنے کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے دیئے گئے تعاون پر بھی اظہار تشکر کیا۔
اس موقع پر احمد آباد میں منعقدہ پروگرام میں گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی ، نائب وزیر اعلی نتن پٹیل اور دیگر معززین شریک ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
ناریل کے ایم ایس پی میں اضافہ

ناریل کے ایم ایس پی میں اضافہ

نئی دہلی, 27 جنوری (یو این آئی) حکومت نے جنوبی ہندوستان کی مرکزی پیداوار ناریل (ملنگ) کی کم از کم سہارا قیمت (ایم ایس پی) میں 375 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا ہے اور اسے سال 2020-21 کے لئے 10335 روپے قرار دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
لال قلعے کے واقعہ کی جانچ ہو: ٹکیت

لال قلعے کے واقعہ کی جانچ ہو: ٹکیت

نئی دہلی، 27 جنوری (یو این آئی) کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے لال قلعہ کمپلکس میں کل لوگوں کے داخلے اور مذہبی جھنڈا لہرائے جانے کے واقعہ کی جانچ کرانے کی مانگ کی ہے۔

...مزید دیکھیں
ٹریکٹر پریڈ کے دوران تشدد میں 22 ایف آئی آر درج

ٹریکٹر پریڈ کے دوران تشدد میں 22 ایف آئی آر درج

نئی دہلی، 27 جنوری (یو این آئی) دہلی پولیس نے ٹریکٹر پریڈ کے دوران ہوئے تشدد کے معاملے میں مختلف تھانوں میں 22 ایف آئی آر درج کرکے ایک سو سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ملک میں  کورونا وائرس کے یومیہ  کیسز گھٹ کر  12،689 رہ گئے

ملک میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز گھٹ کر 12،689 رہ گئے

نئی دہلی،27 جنوری ( یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں نشب و فراز کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یومیہ کیسز گھٹ کر 12،689 رہ گئے ، جبکہ نئے کیسز کے مقابلہ میں اس وبا کو مات دینے والوں کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں جنگجوؤں کا فوجی پارٹی پر حملہ،3 اہلکار زخمی

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں جنگجوؤں کا فوجی پارٹی پر حملہ،3 اہلکار زخمی

سری نگر، 27 جنوری (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے شمسی پورہ علاقے میں بدھ کی صبح مشتبہ جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز کی ایک پارٹی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
ٹریلر کی  ٹکر سے جیپ میں سوار 8افراد کی دردناک موت

ٹریلر کی ٹکر سے جیپ میں سوار 8افراد کی دردناک موت

ٹونک ، 27 جنوری (یواین آئی) راجستھان کے ضلع ٹونک کے صدر تھانہ علاقہ میں گزشتہ شب ایک ٹریلر کی ٹکر سے جیپ میں سوار ایک ہی کنبہ کےآٹھ افراد کی دردناک موت ہوگئی اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
امریکی سینیٹ میں ٹرمپ کیخلاف مواخذہ روکنے کی قرارداد مسترد

امریکی سینیٹ میں ٹرمپ کیخلاف مواخذہ روکنے کی قرارداد مسترد

واشنگٹن،27 جنوری (اسپوتنک) امریکی کانگریس ایوان بالا یعنی سینیٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذہ عمل کو غیر آئینی قرار دینے کے ریپبلکن رکن رینڈ پال کی کوشش کو مسترد کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
طنزومزاح کے ممتاز شاعر زبیرالحسن غافل کا انتقال، مشتاق احمد نوری اور حقانی القاسمی کا اظہار رنج وغم

طنزومزاح کے ممتاز شاعر زبیرالحسن غافل کا انتقال، مشتاق احمد نوری اور حقانی القاسمی کا اظہار رنج وغم

27 Jan 2021 | 5:49 PM

نئی دہلی/ ارریہ، 27جنوری (یو این آئی)طنز و مزاح کے ممتاز شاعر اور سابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج زبیر الحسن غافل کل گزشتہ رات پٹنہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر تقریباً 77سال تھی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین بیٹے ایک بیٹی ہیں۔ ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کملداہا میں اداکی جارہی ہے۔

جان  ابراہم  کی فلم  ’ستیہ میو جیتے۔ 2‘ عید  پر ہوگی ریلیز

جان ابراہم کی فلم ’ستیہ میو جیتے۔ 2‘ عید پر ہوگی ریلیز

26 Jan 2021 | 4:58 PM

ممبئی ، 26 جنوری (یو این آئی) بالی ووڈ کے ماچو مین جان ابراہم کی فلم ’ستیہ میو جیتے ۔2‘ عید کے موقع پر ریلیز ہوگی جان ابراہم جلد ہی فلم ’ستیہ میو جیتے 2‘ میں نظر آئیں گے۔اس درمیان فلم کے ریلیزہونے کی تاریخ بھی سامنے آ گئی ہے جان ابراہم نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے جان ابراہم نے سوشل میڈیا پر ملک کا پرچم لئےاپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سفید رنگ کے کرتے کے ساتھ سفید پگڑی بھی باندھی ہوئی ہے۔ جان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’تن من دھن سے بڑھ کر جن گن من۔ ستیہ میو جیتے۔ 2 کی ٹیم کی جانب سے یوم جمہوریہ کی مبارکباد۔ عید 14 مئی کو ملاقات ہوگی‘‘۔

image