image
Monday, May 16 2022 | Time 17:25 Hrs(IST)
National

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں دہشت گردانہ حملوں میں آئی کمی، اقتدار میں عوامی شراکت داری میں ہوا اضافہ: شاہ

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں دہشت گردانہ حملوں میں آئی کمی، اقتدار میں عوامی   شراکت  داری میں  ہوا اضافہ: شاہ

نئی دہلی، 22 دسمبر (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ہفتہ کو وادی کشمیر میں آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد قانون و انتظام میں گراوٹ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہاں پہلے کے مقابلے دہشت گردی اور واردات میں اموات میں کمی درج کی گئی ہے۔
مسٹر شاہ جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ گڈ گورننس انڈیکس کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعے افتتاح کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی موجود تھے۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں 2019 میں مودی حکومت کے اٹھائے گئے تبدیلیوں کے اقدامات کی وجہ سے اقتدار میں لوگوں کی شراکت داری گاؤں کی سطح پر ہو رہی ہے۔ اس سے پہلے کشمیر میں جہاں صرف 87 ایم ایل اے، چھ ارکان پارلیمنٹ اور تین خاندان اقتدار میں تھے، آج گاؤں کی سطح سے لے کر ریاست تک 30 ہزار سے زیادہ لوگوں کے نمائندے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا “کچھ سیاسی پارٹیوں کو پریشانی ہے کیونکہ ان کے خاندان کی گرفت نکل کر جموں و کشمیر میں پنچایتی راج آیا ہے ۔ ایسے لوگوں کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد یہاں امن و امان کی صورتحال بگڑ گئی ہے۔ میں ان لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگر ہم اپریل 2017 سے 2019 اور 2019 سے 2021 تک کے عرصے کے مقابلے مطالعہ کریں تو دہشت گردی کے واقعات میں 40 فیصد اور اموات میں 57 فیصد کمی آئی ہے۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں روزگار اور سیاحت کا براہ راست تعلق ہے، لیکن سیاح نہ آئیں اس لئے اپوزیشن ایسے بیانات دے کر نوجوانوں کو روزگار سے دور رکھنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ اسے جموں و کشمیر کے لوگوں کو بھی جاننا چاہئے۔ انہوں نے کہا ’جب میں پچھلی بار جموں و کشمیر آیا تھا تو میں نے یہاں کے نوجوانوں سے کہا تھا کہ آپ کو ترقی میں شراکت دار بننا چاہیے۔ جموں و کشمیر میں پوری دنیا کے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی صلاحیت ہے، لیکن جموں و کشمیر کے کچھ لیڈڑ جس طرح کے بیانات دے رہے ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ جموں و کشمیر میں سیاحت کو فروغ ملے۔ میں واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کے بیانات سے کوئی فرق نہیں پڑے گا اور جموں و کشمیر میں اس سال موسم سرما میں ریکارڈ سیاحوں کی آمد ہوئی ہے اور یہ اضافہ آنے والے دنوں میں بھی جاری رہے گا۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں

مودی نے انڈیا انٹرنیشنل سنٹر فار بدھسٹ کلچر اینڈ ہیریٹیج کا سنگ بنیاد رکھا

لومبینی (نیپال) 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اور نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا نے ویشاخ بدھ پورنیما کے موقع پر آج یہاں لومبینی مٹھ میں ہندوستان کے تعاون سے تعمیر کیے جانے والے جدید انڈیا انٹرنیشنل سنٹر فار بدھسٹ کلچر اینڈ ہیریٹیج کا سنگ بنیاد رکھا۔

...مزید دیکھیں
کورونا سے مزید 27 اموات کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار سے متجاوز

کورونا سے مزید 27 اموات کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار سے متجاوز

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے 2202 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی مریضوں کی مجموعی تعداد چار کروڑ 31 لاکھ 23 ہزار 801 ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی نے مایا دیوی مندر میں درشن ، پوجا کی

مودی نے مایا دیوی مندر میں درشن ، پوجا کی

لمبینی، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں بیشاخ بدھ پورنیما کے موقع پر بھگوان بدھ کی جائے پیدائش مایا دیوی مندر کے درشن اور پوجا کی ۔

...مزید دیکھیں
تعلیم کے بغیر ہماری سیاسی، سماجی اور معاشی پسماندگی دور نہیں ہوگی۔ محمد ضیاء اللہ

تعلیم کے بغیر ہماری سیاسی، سماجی اور معاشی پسماندگی دور نہیں ہوگی۔ محمد ضیاء اللہ

نئی دہلی، 16مئی (یو این آئی) دنیا میں ترقی کرنی ہے اور اپنے آپ کو کسی میدان میں مقابلے کے قابل بنانا ہے توہمیں سب سے زیادہ تعلیم کی اہمیت پر زور دینا ہوگا ورنہ ہماری سماجی، معاشی اور سیاسی پسماندگی کبھی دور نہیں ہوگی۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی دارالحکومت میں 63 لاکھ لوگوں کے گھروں پر بلڈوز چلانے کی تیاری کر رہی ہے: کیجریوال

بی جے پی دارالحکومت میں 63 لاکھ لوگوں کے گھروں پر بلڈوز چلانے کی تیاری کر رہی ہے: کیجریوال

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دارالحکومت میں 63 لاکھ لوگوں کے گھروں اور دکانوں پر بلڈوزر چلانے کی تیاری کر رہی ہے، جو آزاد ہندوستان کی سب سے بڑی تباہی ہوگی۔

...مزید دیکھیں
گیان واپی مسجد میں شیولنگ ملنے کا دعوی،عدالت نے مقام کو سیل کرنے کی دی ہدایت

گیان واپی مسجد میں شیولنگ ملنے کا دعوی،عدالت نے مقام کو سیل کرنے کی دی ہدایت

وارانسی:16مئی(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع وارانسی میں واقع گیان واپی مسجد احاطے کی ویڈیو گرافی سروے کے دوران مسجد احاطے میں شیولنگ ملنے کے دعوی کے بعد مقامی عدالت نے ضلع انتظامیہ کو اس مقام کو فوری اثر سے سیل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس جوڑنے والی جبکہ بی جے پی تقسیم کر نے والی پارٹی ہے: راہل

کانگریس جوڑنے والی جبکہ بی جے پی تقسیم کر نے والی پارٹی ہے: راہل

ڈونگر پور، 16 مئی (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ راجستھان میں کانگریس حکومت تعلیم، روزگار، صحت کے سبھی شعبوں میں بہتر کام کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں

تمل ناڈو سری لنکا کو دوائیں بھیجے گا

16 May 2022 | 4:31 PM

کولمبو، 16 مئی (یو این آئی) سری لنکا کے تمل علیحدگی پسندوں کو پناہ دینے والا تمل ناڈو اب شدید اقتصادی اور توانائی کے بحران کا سامنا کررہے اس جزیرہ ملک کو 28 کروڑ روپے کی ادویات بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔

تعلیم کے بغیر ہماری سیاسی، سماجی اور معاشی پسماندگی دور نہیں ہوگی۔ محمد ضیاء اللہ

تعلیم کے بغیر ہماری سیاسی، سماجی اور معاشی پسماندگی دور نہیں ہوگی۔ محمد ضیاء اللہ

16 May 2022 | 5:19 PM

نئی دہلی، 16مئی (یو این آئی) دنیا میں ترقی کرنی ہے اور اپنے آپ کو کسی میدان میں مقابلے کے قابل بنانا ہے توہمیں سب سے زیادہ تعلیم کی اہمیت پر زور دینا ہوگا ورنہ ہماری سماجی، معاشی اور سیاسی پسماندگی کبھی دور نہیں ہوگی۔ یہ بات سماجی، سیاسی کارکن اور دہلی اردو اکیڈمی کے رکن محمد ضیاء اللہ نے انڈو پرائیڈ پبلک اسکول کے پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے کہی۔

بالی ووڈ کو سپر ہٹ فلمیں دینے والے ہدایت کار پرکاش مہرہ

16 May 2022 | 1:27 PM

ر وتے ہوئے آتے ہیں سب ہنستا ہوا جو جائے گا...17 مئی برسی کے موقع پرممبئی، 16 مئی (یو این آئی) بالی وڈ کے مشہور ہدایت کار پرکاش مہرا نے 1973 میں ریلیز اپنی سپر ہٹ فلم ’زنجیر‘ میں امیتابھ بچن کو ایک روپیہ سائننگ اماؤنٹ دیا تھا ۔

image