NationalPosted at: Feb 21 2020 9:13PM شاہ نے مالدیپ کے وزیر داخلہ سے ملاقات کی
نئی دہلی، 21 فروری (یو این آئی)مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعہ کو مالدیپ کے وزیر داخلہ شیخ عمران عبداللہ سے ملاقات کی اور دہشت گردی اور دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی۔
میٹنگ کے دوران دونوں فریقوں نے سلامتی اور قانون کے نفاذ میں تعاون کے شعبہ میں باہمی دلچسپی سے جڑے مسائل پر بات چیت کی۔ ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان مستحکم ہوتی شراکت داری کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں وزرا نے ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون اور پولس نظام اور قانون کے نفاذ، دہشت گردی اور منظم شعبہ میں تعاون کا خیر مقدم کیا۔
میٹنگ میں مالدیپ کے وزیر داخلہ ، مرکزی داخلہ سکریٹری اور دونوں فریقوں کی جانب سے سینئر افسران نے حصہ لیا۔
یو این آئی۔ ظ ا