NationalPosted at: Dec 15 2018 12:24PM امت شاہ نے پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی۔ 15 دسمبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے ملک کے پہلے نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’سردار پٹیل کی پوری زندگی ہندوستان کی یکجہتی کے لئے وقف رہی۔ سینکڑوں ریاستوں میں تقسیم ہندوستان کو انہوں نے اپنی مصمم قوت ارادی اور فیصلہ کن قائدانہ صلاحیت سے منظم ہندوستان کی صورت عطا کی۔ ایسے عظیم محب وطن کی برسی پر انہیں دلی خراج عقیدت۔
بھارت رتن مرد آہن سردار پٹیل کی پیدائش 31 اکتوبر 1875 کو گجرات کے ناڈیا میں ہوئی تھی اور 15 دسمبر 1950 کو ممبئی میں وہ اس دنیا سے رخصت ہوئے تھے۔سردار پٹیل ملک کی جدو جہد آزادی میں بابائے قوم مہاتما ندھی کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر ڈٹے رہے ۔ ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی قائدانہ صلاحیت کے سبب ہی ’سردار‘ اور عظیم کاموں کے پیش نظر ’مرد آہن‘ کا خطاب دیا گیا۔
یو این آئی۔ این یو۔