NationalPosted at: Oct 25 2020 4:30PM شاہ نے آر ایس ایس کے یوم تاسیس پرسیوکوں کو مبارکباددی
نئی دہلی،25 اکتوبر( یواین آئی) اتوار کے روز وزیر داخلہ امت شاہ نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے یوم تاسیس پر اس کے سوئم سیوکوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس صرف ایک تنظیم ہی نہیں بلکہ نظم و ضبط ، حب الوطنی اور ہندوستانی ثقافت کی علامت ہے امت شاہ نے آر ایس ایس کے یوم تاسیس کے موقع پر اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا’’سنگھ کا ہر سوئم سیوک ہندوستان کو ایک وشو گرو بنانے اور اس کے افتخار کو قائم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
’’ آج آرایس ایس کے یوم تاسیس کے موقع پرتمام سوئم سیوکوں کو دلی مبارکباد ۔ تودییائے بدھا کٹیم شبھاماشیشنہ دیہی تت پورتیئے‘‘۔
وزیر داخلہ نے ٹویٹ کیا’’راشٹریہ سویم سیوک سنگھ صرف ایک تنظیم نہیں بلکہ نظم و ضبط ، حب الوطنی اور ہندوستانی ثقافت کی علامت ہے۔ قومیت کی بنیاد پر قائم یہ تنظیم اپنے افکار و اقدار سے ملک کے نوجوانوں کو بغیر کسی صلہ کے ملک کی خدمت اور اس کیلئے تحریک دیکر ان کی شخصیت اور کردار سازی کررہا ہے‘‘۔
یواین آئی،اظ