image
Sunday, Jul 12 2020 | Time 22:17 Hrs(IST)
  • شمالی کشمیر کے سوپور میں تصادم، لشکر طیبہ سے وابستہ پاکستانی جنگجو سمیت تین ہلاک
  • دوبے انکاؤنٹر:مخبری کے الزام میں گرفتار ایس آئی کے کے شرما سپریم کورٹ پہنچے
  • بحران کے وقت ترقی کے تئیں اعتماد کو تقویت ملی: نقوی
  • دہلی میں کورونا کے 1573 نئے معاملے،2276 صحت یاب ہوئے
  • ڈینلی کی ناقص کارکردگی پرانگلینڈ کے سابق کپتان وان برہم
  • فلپائن میں جھڑپ کے دوران دو مشتبہ باغی مارے گئے
  • کورونا کے خلاف جنگ میں ہم اچھے مقام پر کھڑے ہیں: شاہ
  • سری لنکا میں کورونا کے 43 نئے کیسز، متاثرین کی تعداد 2511 ہوئی
  • بابر اعظم میں کوہلی کی سطح تک پہنچنے کی صلاحیت:آکاش چوپڑا
  • آر ایس ایس کے فلاحی کاموں کے ذریعہ بی جے پی کا اسمبلی انتخاب جیتنے کی کوشش
  • جمیکا کی فریزر پرائس کی شاندار کارکردگی
  • سیاسی واقعات کے درمیان کانگریس کی کل اہم میٹنگ
  • کرغزستان میں کورونا کے 719نئے معاملات، مزید سات متاثرین کی موت
  • قزاقستان میں کورونا کے 1,798نئے معاملے، متاثرین کی تعداد 58,253ہوئی
Entertainment » Art and Theatre

کرن،شاہ رخ اور ایشوریہ کو لے کر فلم بنا سکتے ہیں

کرن،شاہ رخ اور ایشوریہ کو لے کر فلم بنا سکتے ہیں

ممبئی، 03 نومبر (یواین آئی) بالی ووڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر خان شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے کو لے کر فلم بنا سکتے ہیں۔
کرن کی ہدایت میں بنی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں شاہ رخ نے مہمان اداکار کا کردار اداکیا ہے۔
فلم میں ایشوریہ، رنبیر کپور اور انوشکا شرما نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
کرن اب شاہ رخ اور ایشوریہ کو لے کر ایک فلم بنانا چاہتے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ کرن کو شاہ رخ اور ایشوریہ کی جوڑی بہت پسند ہے۔
کرن نے ان دونوں کو اپنی اگلی فلم میں کاسٹ کرنے کا من بنایا ہے۔
کرن کو لگتا ہے کہ اس جوڑی پر تو پوری فلم بنائی جا سکتی ہے۔
ان دونوں کے لئے کرن کے دماغ میں پہلے سے ہی ایک اسکرپٹ ہے۔
واضح رہے کہ شاہ رخ اور ایشوریہ نے سنجے لیلا بھنسالی کی 2002 میں آئی فلم ’’دیوداس‘‘میں ساتھ کام کیا تھا۔
دیوداس کے بعد ایشوریہ اور شاہ رخ فلم شکتی کے نغمے ’’عشق کمینہ‘‘میں بھی نظر آئے تھے۔
بعد میں فلم ’’چلتے چلتے‘‘ میں یہ جوڑی رکھی گئی تھی جس کے کچھ سین شوٹ کرنے کے بعد ایشوریہ نے اس فلم کو چھوڑ دیا تھا۔
ان کا فلم کو چھوڑنے کا سبب مبینہ طور پر سلمان خان کا وہ ہنگامہ تھا جو انہوں نے فلم کے سیٹ پر کیا تھا۔
بعد میں اس کردار کے لئے رانی مکھرجی کو لیا گیا۔
یواین آئی۔
اےایم۔
1630

image