image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 07:30 Hrs(IST)
Entertainment » Film Review

شاہ رخ خان کرن جوہر کی فلم میں مہمان اداکار کا کردار کریں گے

شاہ رخ خان کرن جوہر کی فلم میں مہمان اداکار کا کردار کریں گے

ممبئی، 13 ستمبر (یواین آئی) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان فلم ساز کرن جوہر کی فلم میں مہمان اداکار کاکردار اداکرتے نظر آ سکتے ہیں۔
شاہ رخ اور کرن کی دوستی سے سبھی واقف ہیں ۔
شاہ رخ نے کرن کے ساتھ کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم، کبھی الوداع نہ کہنا، مائی نیم از خان جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا ہے شاہ رخ اور کرن کو ساتھ کام کئے تقریباً سات سال ہو چکے ہیں ،ایسا کہا جانے لگا ہے کہ دونوں کی دوستی میں کھٹاس آ گئی ہے لیکن اب لگ رہا ہے کہ دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے۔
کرن نے کہا کہ ان کی آنے والی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں شاہ رخ مہمان اداکار کا کردار ادا کرنے والے ہیں ۔
فلم میں ان کا کردار چھوٹاہوسکتا ہے، لیکن اہم هوگا۔
كرن نے کہا، ’’کام کو لے کر شاہ رخ اور میرے درمیان کمال کا رشتہ هےپچھلے سات برسوں سے ہم دونوں نے ایک ساتھ کام نہیں کیا، لیکن دیوالی پر ریلیز ہو نے والی میری فلم میں انہوں نے ایک سین کیا ہے۔
سات سال بعد میں نے ان کےلئے ڈائریکٹ کیاہے، ایسے میں میں نے محسوس کیا کہ کچھ بھی نہیں بدلا ہے۔
‘‘ قابل ذکر ہے کہ اے دل ہے مشکل میں ایشوریا رائے، رنبیر کپور، انوشکا شرما اور فواد خان مرکزی کردار میں ہیں۔
یہ فلم اس سال دیوالی پر ریلیز ہوگی۔
یواین آئی۔
اےایم۔

image