image
Friday, Mar 29 2024 | Time 13:07 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

ساحر لدھیانوی کا کردار اداکرناابھی طے نہیں: شاہ رخ

ساحر لدھیانوی کا کردار اداکرناابھی طے نہیں: شاہ رخ

ممبئی، 20 جنوری (یواین آئی) بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ عظیم شاعر اور نغمہ نگار ساحر لدھیانوی کے کردار کو سلور اسکرین پر اداکرنا ابھی طے نہیں ہے۔
بالی ووڈ کے مشہور فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی، ساحر لدھیانوی کی زندگی پر فلم بنانے جا رہے ہیں۔
فلم میں ساحر اور ادیب امرتا پریتم کے تعلقات کو بھی دکھایا جائے گا۔
ایسی خبر ہے کہ شاہ رخ نے بھنسالی کو ساحر کے رول کے لئے ہاں کہہ دیا ہے۔
حالانکہ اس سے پہلے بھنسالی نے عرفان خان اور فواد خان کے نام پر بھی غور کیا تھا۔
ساحر لدھیانوی کی آپ بیتی کا نام گساخیاں رکھا گیا ہے۔
ساحر لدھيانوي کی آپ بیتی پر شاہ رخ خان نے کہا کہ فی الحال فلم فائنل نہیں ہے۔
شاہ رخ نے کہا، ’’میں نے سکرپٹ پڑھی ہے .. ریڈ چلیز فلم کر رہی ہے۔
مجھے خوشی ہے سنجے لیلا بھنسالی ریڈ چلیز سے منسلک ہیں، میں نے ان سے دو بار ملاقات کی ہے۔
انہوں نے مجھےا سکرپٹ دکھائی اور مجھے پسند بھی آئی۔
اسکرپٹ بہت اچھی ہے، لیکن فی الحال کچھ پکا نہیں ہے۔
میں بھنسالی سے جلد ملوں گا، اگر وہ پدماوتي سے فری رہے تو۔
‘‘ یواین آئی۔
اےایم۔

image