RegionalPosted at: Nov 16 2018 6:22PM بی جےپی نے ملک کی سلامتی کو یقینی بنایا:شاہ
ساگر،ٹیکم گڑھ،16نومبر(یواین آئی)بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ نے آج مدھیہ پردیش کے بندیل کھنڈ کے ساگر اور ٹیکم گڑھ ضلع میں انتخابی تشہیر کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ملک کی سلامتی کو یقینی بنایا ہے۔
انہوں نے ساگر ضلع میں منعقد جلسے سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے ووٹ بینک کے چکر میں ملک کی سلامتی پر توجہ نہیں دی۔بی جےپی نے ووٹ بینک کی فکر نہ کرتے ہوئے سرجیکل اسٹرئیک کے ذریعہ سے دراندازوں کو کھدیڑا ہے۔
مسٹر شاہ نے کانگریس پر اشارۃً طنز کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں حکومت کرنے کا حق لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والوں کو ہے نہ کہ راجہ مہاراجہ کو۔کانگریس میں ایک خاندان میں پیدا ہونے والا ہی صدر بنتا ہے جبکہ بی جےپی میں غریب کے گھر پیدا ہونے والا صلاحیت کی بنیاد پر آگے بڑھ سکتا ہے۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست کو خستہ حالی سے نکال کر ترقی یافتہ ریاست بنانے کا کام کیا ہے۔
ٹیکم گڑھ میں اپنے خطاب میں انہوں نے سابق وزیراعلی دگوجے سنگھ کوریاست کو خستہ حالی میں پہنچانے کے لئے ذمہ دار بتایا ۔انہوں نے کہا کہ جب سے مرکز میں نریندر مودی حکومت آئی ہے،ریاست کا شمار مضبوط ریاستوں میں ہونے لگا ہے۔
اس دوران انہوں نے ٹیکم گڑھ ضلع کی رہنے والی مرکزی وزیر اوما بھارتی کی بھی ستائش کی۔
یواین آئی۔اےایم۔