image
Friday, Mar 29 2024 | Time 13:32 Hrs(IST)
Others

تریپورہ شمال مشرق کی تجارتی راہداری بنے گا: شاہ

تریپورہ شمال مشرق  کی تجارتی راہداری بنے گا: شاہ

اگرتلہ، 21 جنوری (یو این آئی) تریپورہ میں بی جے پی-آئی پی ایف ٹی حکومت کو پچھلے چار سالوں میں کئے گئے ترقیاتی اقدامات کے لئے مبارکباد دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہرایا کہ مرکزی حکومت ریاست کو شمال مشرق کا گیٹ وے اور بزنس کوریڈور بنانے کے لئے کام کر رہی ہے جمعہ کو یہاں ریاست تریپورہ کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ وپلو کمار دیو حکومت کے تحت یہ ریاست ملک کی بہترین کارکردگی دکھانے والی ریاستوں میں سے ایک بن گئی ہے۔ کووڈ کی وبا کے باوجود تریپورہ کی فی کس آمدنی 1.25 لاکھ روپے سے بڑھ کر 1.30 لاکھ روپے ہو گئی ہے اور قلیل عرصے میں کسانوں کی آمدنی اور زرعی پیداوار دوگنی ہو گئی ہے۔
تریپورہ کے وزیر اعلیٰ کی انسداد منشیات مہم کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل منشیات کی زد میں آچکی ہے۔ لیکن ریاستی حکومت نے منشیات کے استعمال کے خلاف ایک سماجی انقلاب شروع کیا ہے جس سے نہ صرف تریپورہ بلکہ ملک کو بھی مدد ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ تریپورہ کے آخری بادشاہ بیر بکرم کشور مانکیہ ترقی کا ایک عظیم وژن رکھتے تھے اور آزادی سے پہلے کے دور میں ترقی کے معاملے میں سر فہرستتھے۔ انہوں نے اگرتلہ ہوائی اڈہ اورکئی اسکول قائم کیے۔ انہوں نے کہاکہ ریجینٹ رانی کنجن دیوی نے بیر بکرم کی موت کے دو برس بعد ہندستان کے ساتھ الحاق کے دستاویز پر دستخط کیے۔مسٹر شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ مہاراجہ کے تعاون کو تسلیم کرنے کے لیے ہوائی اڈے کا نام بیر بکرم کے نام پر رکھا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ دیب نے گزشتہ چار سالوں میں تریپورہ کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت ہائی وے کی ترقی کے لیے 11,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے میں کامیاب رہی جو کہ بائیں محاذ کے دور حکومت میں صرف 1,200 کروڑ روپے تھی۔ اس کے علاوہ 1.25 لاکھ ملازمتیں پیدا کی گئی ہیں جن میں 10,000 سرکاری نوکریاں بھی شامل ہیں۔مسٹر دیب نے دعویٰ کیاکہ اب نوجوانوں کی سوچ بدل گئی ہے۔ نوکری کے متلاشی لوگ نوکری دینے والے بن گئے ہیں جو حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تین سالوں میں خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کی تعداد 4000 سے بڑھا کر 26000 کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔
یو این آئی۔ اے ای

خاص خبریں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مئو/غازی پور، 29 مارچ (یواین آئی) سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کا جمعرات کو باندہ کے سرکاری اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

دمشق، 29 مارچ (یو این آئی) شام کے شمالی حلب شہر میں جمعہ کی علی الصبح سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ

کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ

سری نگر، 29 مارچ (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

جے پور، 29 مارچ (یو این آئی) راجستھان میں انفورسمنٹ ایجنسیوں نے یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کی منشیات، شراب، قیمتی دھاتیں اور دیگر غیر قانونی مواد ضبط کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی افراد  جاں بحق ،74,980 زخمی

اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی افراد جاں بحق ،74,980 زخمی

غزہ، 29 مارچ (یو این آئی)غزہ میں حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی ہلاک اور 74,980 زخمی ہوگئے ہیں۔

...مزید دیکھیں

نغمہ نگار نہیں گلوکار بننے کی تمنا رکھتے تھے آنند بخشی

29 Mar 2024 | 1:05 PM

30 مارچ برسی کے موقع پر جاریممبئی، 29 مارچ (یواین آئی) سدا بہار گیتوں سے سامعین کو دیوانہ بنانے والے بالي ووڈ کے مشہور نغمہ نگار آنند بخشی نے تقریبا چار دہائی تک سامعین کواپنا دیوانہ بنائے رکھا لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ وہ نغمہ نگار نہیں بلکہ گلوکار بننا چاہتے تھے۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image