image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 21:04 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

رومانی ہیرو کے طور پر شاہدکپور نے شناخت بنائی

رومانی ہیرو کے طور پر شاہدکپور نے  شناخت بنائی

ممبئی، 24 فروری (یو این آئی) بالی ووڈ میں شاہد کپور ایک ایسے اداکار کے طور پر شمار کئے جاتے ہیں جنہیں رومانی شبیہ کے ذریعہ مداحوں کے درمیان ایک الگ شناخت بنائی۔

دہلی میں 25 فروری کو شاہد کپور کی پیدائش ہوئی۔
اداکاری وراثت کا ایک حصہ تھا۔
شاہد کے والد پنکج کپور جانے مانے اداکار ہیں۔
شاہد نے اپنےکیریئر کی شروعات اشتہاری فلموں سے کی۔
بطور اداکار شاہد اپنے کیئریر کی شروعات سال 2003 میں ریلز فلم عشق وشق سے کیا۔
فلم کو باکس آفس پر اوسط کامیابی ملی۔
اس فلم کے لئے شاہد کپور فلم فیئر کی جانب سے بہترین اداکار کے ڈبیو انعام کے لئے نوازے گئے۔

عشق وشق کے بعد شاہد کپور نے فدا، دل مانگے مور، دیوانے ہوئے پاگل، واہ لائف ہو تو ایسی، شکھر، 36 چائنا ٹاؤن، چپ چپ کے جیسے فلموں میں کام کیا لیکن تمام فلمیں باکس آفس پر ناکام رہیں۔

سال 2006 میں شاہد کپور کو سورج بڑجاتیہ کی فلم وواہ میں کام کرنے کا موقع ملا۔
اس فلم میں شاہد کپور نے سنجید اداکاری کرکے ناظرین کا دل جیت لیا۔
فلم باکس آفس پر کامیاب رہی۔
اس فلم کے بعد شاہد نے فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانی شروع کردی۔

جاری یو این آئی۔
ایم جے

image