image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 09:09 Hrs(IST)
Entertainment » Film Review

شاہ رخ کے ساتھ نظر آسکتے ہیں اکشے کمار

شاہ رخ کے ساتھ نظر آسکتے ہیں اکشے کمار

ممبئی، 28 فروری (یو این آئی) بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کھلاڑی کمار اکشے کمار کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آسکتے ہیں۔

ایسا خیال ہے کہ شاہ رخ اور اکشے کی جوڑی سپرہٹ ملیالم فلم ’کوڈتھی سمکشم بالن وکیل‘ کے ہندی ریمیک میں ایک ساتھ دکھائی دے سکتے ہیں۔
قبل ازیں یہ دونوں 1997 میں آئی فلم ’دل تو پاگل ہے‘ میں ساتھ دکھائی دیئے تھے۔
فلمساز انی کرشنن کی حالیہ ریلیز فلم ’کوڈتھی سمکشم بالن وکیل‘ کو بالی وڈ میں ریمیک کرنے کی بات کہی جارہی ہے جس میں انڈسٹری کے دو بڑے ستارے نظر آئیں گے۔

کہا جارہا ہے کہ ڈائریکٹر نے فلم کے لئے شاہ رخ اور اکشے سے بات کی ہے۔
انی کرشنن نے بتایا کہ وائے کام میری فلم کا ہندی ریمیک بنانے کی سوچ رہا ہے حالانکہ ابھی یہ بات ابتدائی دور میں ہے ۔
ہم لوگوں نے اکشے اور شاہ رخ خان سے بات کی ہے۔

یو این آئی۔
شا پ۔
1143

image