image
Friday, Apr 19 2024 | Time 03:55 Hrs(IST)
Entertainment » Film Review

’’ رئیس‘‘ 2017کی سوکروڑ کے کلب میں داخل ہونے والی پہلی فلم

’’ رئیس‘‘ 2017کی سوکروڑ کے کلب میں داخل ہونے والی پہلی فلم

ممبئی‘ 2فروری(یو این آئی)نئے سال کے آخری ہفتہ میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی مرکزی کردار والی فلم رئیس سال 2017 کی 100 کروڑ کلب میں داخل ہونے والی پہلی فلم بن گئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی اس نے عالمی باکس آفس پر اپنا غلبہ بھی برقراررکھا ہے۔
اس فلم کی آمدنی جہاں ہندوستان میں سات دنوں کی آمدنی 109.01 کروڑ تک پہنچ گئی ہے ،وہیں بیرونی ممالک میں رئیس اب تک 9.2 ملین امریکی ڈالر کما چکی ہے۔
اس طرح شاہ رخ خان کی فلم رئیس سال 2017 کی سو کروڑ سے تجاوز کرنے والی پہلی فلم ہو گئی ہے۔
یوم جمہوریہ کے موقع پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پہلی فلم کا خطاب حاصل کرنے کے بعد کنگ خان کی 100 کروڑ کلب میں داخل ہونے والی یہ ساتویں فلم ہے۔
فلم رئیس نے نہ صرف گھریلو بازار میں اپنا دبدبہ قائم رکھا ہے بلکہ بین الا قوامی فلم بازاروں میں بھی اس نے اپنی آمدنی برقرار ررکھی ہے۔
جاری۔
یو این آئی۔
ع خ۔
م الف

image