Entertainment » HollywoodPosted at: Mar 20 2016 3:58PM سردار کے کردار میں نظر آئیں گے شاہ رخ خان
ممبئی، 20 مارچ (یواین آئی) بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ اب سلور اسکرین پر سردار کے کردار میں نظر آئیں گے۔ بالی وڈ میں خبرہے کہ ڈائریکٹر امتیاز علی، شاہ رخ کو لے کر ایک فلم بنانے جا رہے ہیں ۔اس فلم میں شاہ رخ ایک سردار کا کردار ادا کریں گے۔ یہ فلم ایک مزاحیہ ڈراما ہوگی۔ اگرچہ فلم کے نام کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ لندن اور پنجاب میں کی جائے گی۔چرچہ ہے کہ اس فلم میں شاہ رخ سردار کے کردار میں ہوں گے جس میں وہ ایک سیاح کے طور پر برطانیہ جائیں گے۔ وہاں جانے سے لے کر ہندوستان واپسی تک کا ان کا سفر کیسا ہوگا اسے دلچسپ انداز میں پردے پر دکھایا جائےگا۔ایسا پہلی بار ہے جب شاہ رخ کسی فلم میں سردار کا کردار ادا کریں گے۔فلم کا ابھی باقاعدہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ یو این آئی۔ این یو۔