image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 14:24 Hrs(IST)
Entertainment » Art and Theatre

اسٹار ڈم سے بے حد لگاؤ ​​: شاہ رخ خان

اسٹار ڈم  سے بے حد لگاؤ ​​: شاہ رخ خان

ممبئی 11 نومبر (یو این آئی) بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان اسٹارڈم سے بہت زیادہ تعلق ​​رکھتے ہیں۔
شاہ رخ نے بتایا کہ وہ اپنے اسٹارڈم سے بہت پیار کرتے ہیں۔
وہ سڑک پر کھڑے ہو کر کسی عام انسان کی طرح پاو بھاجی کھانا کبھی نہیں چھوڑنا چاہتے انہوں نے بتایا کہ ’’اسٹارڈم سے مجھے بے حد لگاؤ ​​ہے، میں چاہتا ہوں کہ شائقین ہمیشہ میرے گھر کے باہر آتے رہیں۔
میں نہیں چاہتا کہ میرا سٹار ڈم کبھی ختم ہو ۔
‘’‘ انہوں نے کہا، 'میں ہمیشہ لوگوں سے کہتا ہوں کہ اس دنیا کو الوداع کہنے کا بہترین طریقہ ہو گا- رول، کیمرہ ،ایکشن ... اوہ شٹ! شاہ رخ خان نہیں رہے! میں آخری وقت تک کام کرتے رہنا چاہتا ہوں۔
میں جب کام نہیں کرتا تو تھک جاتا ہوں‘‘۔
شاہ رخ فلم ’’ڈیر زندگی‘‘ میں عالیہ بھٹ کے ساتھ سلور اسکرین پرنظر آئیں گے یہ فلم 25 نومبر کو جلوہ گر ہوگی۔
یو این آئی۔
شا پ۔
1242

image