image
Friday, Apr 19 2024 | Time 07:34 Hrs(IST)
Entertainment » Celebrity Brithday

شمی کپور: دلکش اداؤں سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے اداکار

شمی کپور: دلکش اداؤں سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے اداکار

21 اکتوبر یوم پیدائش کے موقع پر جاری
ممبئی، 20 اکتوبر (یو این آئی) بالی ووڈ میں شمي کپور ایسے اداکار ہیں جنہوں نے امنگ اور جذبات کو بڑے پردے پر انتہائی رومانوی انداز میں پیش کیا۔
انہوں نے رومانس‘ الہڑ پن اور بے فکر اسٹائل سے ہندوستانی سنیما کو ایک نئی جہت عطا کی۔
وہ ہندوستانی فلم انڈسٹری کے مشہور خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور اداکاری انہیں وراثت میں ملی تھی لیکن انہوں نے اپنی اداکاری کو ایک نیا اسلوب دے کر مقبولیت حاصل کی اور ثابت کردیا کہ والد پرتھوی راج کپور اور بڑے بھائی راج کپور کی طرح اداکاری ان کی رگ رگ میں بسی ہوئی ہے۔

21 اکتوبر 1931 کو ممبئی میں پیدا ہونے والے شمي کپور کے والد پرتھوی راج کپور فلم انڈسٹری کے عظیم اداکار تھے۔
گھر میں فلمی ماحول ہونے پر شمي کپور کا رجحان بھی اداکاری کی جانب ہو گیا اور وہ بھی اداکار بننے کا خواب دیکھنے لگے۔
سال 1953 میں آئی فلم ’جیون جیوتی‘ سے بطور اداکار شمي کپور نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔

شمي کپور کو ریبل یعنی باغی اداکار کا لقب اس لئے دیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے اداسی، مايوسي اور دیوداس نما اداکاری کےروایتی طرز کو بالکل مسترد کر کے اپنی اداکاری کے لئے ایک نئی راہ پیدا کی۔
زندگی کو اپنے کردار میں متحرک کرنے والے شمي کپور کی فلموں پر نظر ڈالیں تو ان پر فلمائے گئے نغموں میں مستی کا احساس ہوتاہے۔
’بار بار دیکھو ہزار بار دیکھو‘ اور ’چاہے مجھے کوئی جنگلی كهے‘جیسے گیتوں میں آج بھی ان کی باغیانہ تصویر ہمارے ذہن میں گردش کرنے لگتی ہے۔

سال 1953 سے 1957 تک شمی کپور فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے کیلئے جدوجہد کرتے رہے۔
اس دوران انہیں جو بھی کردار ملا اسے وہ قبول کرتے چلے گئے۔
انہوں نے’ ٹھوکر، لڑکی، کھوج، محبوب، احسان، چور بازار، تانگے والی، سپه سالار ،ہم سب چور ہے اور میم صاحب جیسی کئی فلموں میں اداکاری کی لیکن ان میں سے کوئی بھی فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوسکی۔

جاری۔
یو این آئی۔
شا پ۔
0942

image