image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 19:48 Hrs(IST)
National

ملک میں ثقافتی رنگارنگی کی وراثت خطرے میں ہے: شرد یادو

ملک  میں ثقافتی رنگارنگی کی وراثت خطرے  میں ہے:  شرد یادو

نئی دہلی، 17 اگست (یو این آئی) جنتا دل (یونائٹیڈ) کے سینئر لیڈر شرد یادو نے آج کہا کہ ملک میں آستھا، مذہب، فرقہ اور لوجہاد کے نام پر تشدد کو ہوا دیا جا رہا ہے جس سے ملک کی ثقافتی رنگارنگی کی مخصوص شناخت خطرے میں پڑتی جا رہی ہے۔ مسٹر شرد یادو نے یہاں 'مشترکہ ورثٹ بچاؤ' کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ سماجی ہم آہنگی کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کا سماجی ہم آہنگی چاہنے والے لوگوں كو عدم تشدد کے طریقے سے جواب دینا چاہیے۔ عدم تشدد بہادروں کا ہتھیار ہے اور مخالفت کے لئے اسی کا استعمال کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں مشترکہ ورثت کی بات کہی گئی ہے اور آئین گیتا، قرآن اور بائبل جیسے مذہبی متن کی طرح ہے۔ مسٹر شرد یادو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مذہب اور آستھا کے نام پر تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا ، یہ اچھی بات ہے لیکن وہ جو کہتے ہیں، وہ زمین پر نظر نہیں آتی ہے۔ جہاں جہاں ان کی پارٹی بی جے پی کی حکومتیں ہیں، وہاں بھی یہ پیغام دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے گجرات میں اور سہارنپور، نوئیڈا، الور اور اؤنا میں گزشتہ دنوں ہونے والے پرتشدد واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ باہمی ہم آہنگی ٹوٹنے سے یقین ختم ہو رہا ہے اور بھیڑ پیٹ پیٹ کر لوگوں کو مار رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں متعدد مذہب، ذات، فرقے اور زبان کے لوگ ہیں اور یہی اس ملک کی خاصیت ہے۔ تمام اختلافات کے باوجود لوگوں کی ثقافتی وراثت مشترک ہے اور تمام لوگ ہم آہنگی کے ساتھ مل جل کر رہتے ہیں لیکن اب کچھ عناصر کی وجہ سے اسے خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ یو این آئی ۔م ش ۔ 1515

خاص خبریں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا    کے دوسرے مرحلے کی  88  سیٹوں کے  انتخابات کے لئے  کا نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی 88 سیٹوں کے انتخابات کے لئے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
سی پی ڈبلیو ڈی  کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی  صدر  جمہوریہ سے ملاقات

سی پی ڈبلیو ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی، 28 مارچ (یو اینن آئی) سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) (2022 اور 2023 بیچ) کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں کے ایک گروپ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

نئی دہلی، 28مارچ (یو این آئی) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان میں اردو کتابوں کی اشاعت و فروخت کی صورت حال کو بہتر کرنے اور اس حوالے سے نئے امکانات پر غورو خوض کے لیے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس میں ہندوستان بھر سے مرکزی و ریاستی جامعات کے شعبہ ہاے اردو کے صدور نے شرکت کی اور انھوں نے اپنی قیمتی رائیں اور تجاویز پیش کیں۔

...مزید دیکھیں
ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

بنگلورو، 28 مارچ (یو این آئی) تیجس ایم کے 1 اے ایئر کرافٹ سیریز کے پہلے طیارے ایل اے 5033 نے جمعرات کو یہاں ایچ اے ایل کی فیسلٹی سے کامیابی کے ساتھ پرواز کی۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے دوران خواتین پر مظالم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

...مزید دیکھیں

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image