image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 20:02 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

بالی ووڈ میں کم بیک کریں گی شلپا شیٹی

بالی ووڈ میں کم بیک  کریں گی شلپا شیٹی

نیویارک، 18 جولائی (یو این آئی) مشہور اداکارہ شلپا شیٹی بہت جلد بالی ووڈ میں کم بیک کر سکتی ہیں۔
شلپا طویل عرصہ سے فلموں سے دور ہیں۔
فلموں میں واپسی کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا،’’جلد، مجھے کچھ منصوبوں کی پیشکش ہوئی ہے، دیکھتے ہیں میں اس کا حصہ بنتی ہوں یا نہیں‘‘۔
شلپا موجودہ دور کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک عالیہ بھٹ کی فین ہیں، جنہوں نے فلم’’اڑتا پنجاب‘‘ کے لئے بہترین اداکارہ کا آئیفا ایوارڈ جیتا ہے۔
شلپا نے کہا،’’وہ جو بھی کرتی ہیں، بہترین کرتی ہیں، وہ واقعی خود کو آگے بڑھانا پسند کرتی ہیں اور مشکل کردار بھی بخوبی ادا کرتی ہیں‘‘َ۔
یو این آئی۔
شا پ۔
1709

image