RegionalPosted at: Aug 4 2020 12:42PM شیوراج نے مشہور گلوکار کشور کمار کو خراج عقیدت پیش کیا
بھوپال،4 اگست (یواین آئی)مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے مشہور گلوکار آنجہانی کشور کمارکے یوم پیدائش پر انہیں سلام کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
مسٹر چوہان نے آج کشور کمار کو یاد کر کےٹویٹ کیا ہے’’زندگی کے ہر پل کو زندہ دلی کےساتھ جینے والے،عظیم گلوکار ،اداکار کشور کمار جی کے یوم پیدائش پر سلام کیا۔وہ بہت شان سے ’کشورکمار کھنڈوے والے‘کہتے ہوئے اپنا تعارف کراتے تھے۔اپنی بنیاد سے اتنی محبت کرنے اور ہمیشہ رہنے والے اپنے ہیرے کو مدھیہ پردیش کبھی بھول نہیں سکے گا۔‘‘
یواین آئی۔اےایم۔