RegionalPosted at: Oct 17 2020 8:06PM کانگریس نے وعدہ کے مطابق کسانو ں کے قرض معاف نہیں کئے: شیوراج
چھترپور، 17اکتوبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کانگریس پر وعدہ کے مطابق کسانوں کے قرض معاف نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ سابقہ حکومت نے اپنے دیگر وعدے بھی پورے نہیں کئے۔
مسٹر چوہان نے چھترپور ضلع کے ملہرا اسمبلی سیٹ کے تحت آنے والے بکسواہا میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار پردھمن سنگھ لودھی کی حمایت میں انتخابی جلسہ سے خطاب کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے امیدوار اورکئی عہدیداران بھی موجود تھے۔
مسٹر چوہان نے کہاکہ کانگریس نے ضمنی انتخابات کے لئے آج پھر ’وچن پتر‘ جاری کیا ہے جبکہ پرانے وچن پتر میں کئے وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اسمبلی انتخابات کے دروان دو لاکھ روپیہ تک کے کسانوں کے قرض دس دنوں میں معافی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اس کے مطابق 55ہزار کروڑ روپے کی قرض معافی ہونی تھی لیکن صرف تقریباً چھ ہزار کروڑ روپے کی قرض معافی کی گئی۔
یو این آئی۔ م ع۔1910