OthersPosted at: Jan 23 2018 1:47PM شیو سینا کا2019 کا لوک سبھا انتخابات تنہا لڑنے کا اعلان
ممبئی، 23 جنوری (یواین آئی) مرکز اور مہاراشٹر حکومت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اہم اتحادی شیوسینا نے 2019 میں ہونے والے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات تنہا لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
پارٹی کی قومی مجلس عاملہ کی آج ہونے والی اہم میٹنگ میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات اکیلے لڑنے کا فیصلہ کیا ۔
مرکز کی نریندر مودی حکومت میں شیوسینا سب سے بڑا اتحادی ہے۔ اس کے 18 ممبران پارلیمنٹ ہیں۔ بی جے پی اور شیوسینا تین دہائی سے ایک ساتھ رہے ہیں۔ گزشتہ چند ماہ میں دونوں کے تعلقات میں مسلسل تلخی بڑھتی جا رہی تھی۔
میٹنگ میں شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے کو قومی مجلس عاملہ کا رکن بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
جاری،یو این آئی،اظ