NationalPosted at: Jan 17 2018 9:54AM پيراگڑھي میں جوتا فیکٹری میں لگی آگ
نئی دہلی، 17 جنوری (یو این آئی) قومی دارالحکومت میں پيراگڑھي کی صنعتی علاقہ میں واقع ایک جوتا فیکٹری میں شدید آگ لگ گئی ہے۔
محکمہ فائر بریگیڈ کے ایک افسر نے بتایا کہ جوتا فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی 27 گاڑيوں کو آگ بجھانے میں 6 گھنٹے سے بھی زیادہ وقت لگے۔ اس آتشزدگی میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چلا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آگ فیکٹری کی دوسری منزل پر لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ پوری منزل کو اپنی زد میں لے لیا۔ جس وقت آگ لگی اس وقت فیکٹری میں ملازمین کام کر رہے تھے، لیکن وقت رہتے تمام سبھی ملازمین فیکٹری سے باہر آ گئے۔
یو این آئی،اظ 0911