image
Friday, Apr 19 2024 | Time 16:46 Hrs(IST)
Sports

نوجوان شوٹر مانو نے ہریانہ راحت فنڈ میں دئے ایک لاکھ

نوجوان شوٹر مانو نے ہریانہ راحت فنڈ میں دئے ایک لاکھ

نئی دہلی، 30 مارچ (یو این آئی) ہندستان کی نوجوان شوٹر مانو بھاكر نے کورونا سے لڑنے کے لئے ہریانہ کورونا کیئر فنڈ میں ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

کورونا سے لڑنے کے لئے مختلف کھیل ہستیاں سامنے آئی ہیں اور ان کے ساتھ ساتھ نوجوان کھلاڑیوں نے بھی مدد کا ہاتھ آگے بڑھایا ہے۔

مانو نے ٹویٹ کرکے کہا کہ یہ وہ وقت ہے جب صرف ملک کے لوگوں کی زندگی معنی رکھتی ہے اور ان کو بچانے کے لئے ہم سب کو جو کر سکیں کرنا ہوگا۔

image