image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 12:39 Hrs(IST)
Entertainment » Art and Theatre

راک آن 2 میں کام کرنا خواب پورا ہونے جیسا: شردھاکپور

راک آن  2 میں کام کرنا خواب پورا ہونے جیسا: شردھاکپور

ممبئی، 02 نومبر (یواین آئی) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کا کہنا ہے کہ فلم راک آن 2 میں کام کرنا ان کے لئے خواب پورا ہونے جیسا ہے۔
شردھا کپور کی فلم راک آن 2 ریلیز ہونےوالی ہے ۔
یہ فلم 2008 میں ریلیز ہوئی فلم راک آن کی سیکوئل ہے ۔
فلم میں شردھاکپور کے علاوہ فرحان اختر، ارجن رامپال، پراچی دیسائی اور پورب کوہلی نے اہم کردار اداکئے ہیں ۔
شرددھا فلم میں ایک راک بینڈ کا حصہ ہیں اور ان کےلئے یہ فلم ایک خواب کو پورا کرنے جیسی ہی ہے، کیونکہ انہوں نے اس میں اپنا پسندیدہ کردار ادا کیا ہے۔
شرددھا نے فلم کے گانوں میں اپنی آواز بھی دی ہے۔
فلم کی شوٹنگ کے دوران شردھاکئی بار جذباتی ہوئیں۔
خاص طور پر جب وہ گانوں کی ریکارڈنگ کے لئے جاتی تھیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنے نا نا کو ہمیشہ یاد کرتی تھیں۔
ان کے نا نا پنڈاري ناتھ كولهاپورے جی کی وجہ سے ان کا جھکاؤ نغمات-موسیقی کی طرف ہوا۔
وہ اپنے نانا سے کافی قریب رہی ہیں۔
شردھا نے فلم کے گانوں کی ریکارڈنگ کے وقت کئی بار اپنے نانا اور اپنابچپن یاد کیا، ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ کس طرح کھیل-کھیل میں ہی وہ نانا جی سے موسیقی کی تعلیم لے لیتی تھيں۔
اس فلم کو انہوں نے دل ہی دل میں اپنے نا نا کے لیے وقف کر دیا ہے۔
یواین آئی۔
اےایم۔
1506

image