image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 18:42 Hrs(IST)
Entertainment » Fashion Style

شری دیوی کو آئیفا اعزاز سے نوازا جائےگا

شری دیوی کو آئیفا اعزاز سے نوازا جائےگا

ممبئی ،15جون(یواین آئی)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شری دیوی کو انٹر نیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا)ایوارڈ پروگرام میں اعزاز سے نوازا جائے گا۔
شری دیوی کو آئندہ ہفتے میڈرڈ میں ہونے والے 17ویں آئیفا ایوارڈ پروگرام میں ہندوستانی سنیما میں ان کی بے مثال خدمات کےلئے اعزاز سے نوازا جائےگا۔
شری دیوی کو اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں 23جون تک چلنے والے چار روزہ ویڈیوکون ڈی 2ایچ آئیفا ویکینڈ کے دوران نیکسا آئیفا ایوارڈ کے اعزاز سے نوازا جائےگا۔
شری دیوی پہلے بھی آئیفا اسٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کرچکی ہیں۔
اس بار یہ پروگرام 23سے 26جون تک چلے گا۔
یواین آئی۔
اےایم۔
1911

image