image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 12:10 Hrs(IST)
Entertainment » Documentaries and Short Films

والد کے ساتھ کام کریں گی شروتی ہاسن

والد کے ساتھ کام کریں گی شروتی ہاسن

ممبئی،7جنوری(یو این آئی)بالی ووڈ کی نئی اداکارہ شروتی ہاسن اپنے والد کمل ہاسن کے ساتھ کام کرتی نظر آسکتی ہیں۔
شروتی ہاسن نے فلم انڈسٹری کی دنیا میں جب سے قدم رکھا ہے تب سے ہی ان کے فینس کو ان کاان کے والد کے ساتھ کام کرنے کا انتظار ہے۔
اب یہ انتظار ختم ہونے والاہے۔
خبر ہے کہ شروتی ہاسن جلد ہی کمل ہاسن کے ساتھ اداکاری کرتی نظر آسکتی ہیں اور اس سے بھی زیادہ دلچسپ یہ ہے کہ دونوں فلم میں باپ بیٹی کے کردار میں ہی نظر آئیں گے۔
چرچا ہے کہ کمل ہاسن کی آئندہ فلم کے ہدایت کار راجیو کمار ہیں،جنہوں نے شروتی کو فلم میں بیٹی کے کردار کے لئے کاسٹ کیا ہے۔
فلم کے دوسرے اداکاروں کے بارے میں ابھی کوئی معلومات نہیں ہے۔
شروتی ہاسن گزشتہ کچھ وقت سے بالی ووڈ میں بھی کافی سرگرم ہوگئی ہیں ۔
گزشتہ سال شروتی اکشے کمار کے ساتھ ’’گبر از بیک‘‘اور جان ابراہم کے ساتھ ’’ویلکم بیک‘‘فلموں میں نظر آئیں تھیں ۔
ان کی اداکاری کی بہت تعریف ہوئی ہےاور ایک بات یہ بھی انہوں نے ثابت کر دی ہے کہ وہ ہر طرح کی فلموں میں کام کر سکتی ہیں ۔
یو این آئی۔
اے ایم۔
1415

image