image
Friday, Mar 29 2024 | Time 03:24 Hrs(IST)
National

لوگوں نے عام آدمی پارٹی کو کارپوریشن میں منتخب کرنے کا ارادہ کرلیا: سسودیا

لوگوں نے عام آدمی پارٹی کو کارپوریشن میں منتخب کرنے کا ارادہ کرلیا: سسودیا

نئی دہلی، 30 نومبر (یو این آئی) دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے دعویٰ کیا کہ لوگوں نے رشوت ستانی کو روکنے کے لیے کارپوریشن میں ایک ایماندار عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت کو منتخب کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔
بدھ کو مسٹر سسودیا نے لکشمی نگر، کرشنا نگر اور پٹ پڑ گنج کے مختلف وارڈوں میں پد یاترا کی اور کہا کہ اس بار عوام نگم میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ناکامی اور غلط حکمرانی کو ختم کرنے کے لیے عام آدمی پارٹی کو ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ صبح سویرے پوجا پاٹ کرنے کے بعد اچھے دل کے ساتھ کام کے لیے گھروں سے نکلتے ہیں لیکن گھر سے باہر قدم رکھتے ہی انہیں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر ہی نظر آتے ہیں۔ گھر سے نکلتے ہی ان کے پاؤں مٹی پر پڑتے ہیں اور سارا موڈ خراب ہو جاتا ہے۔ یہ سب صرف اور صرف بی جے پی کی ناکامی کی وجہ سے ہے۔ دہلی سے گندگی کی صفائی کو بی جے پی نے کبھی اپنا فرض نہیں سمجھا۔ بی جے پی نے عوام کی جیب صاف کرنا ہی اپنا کام سمجھا ہے۔
کرشنا نگر میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی یہاں کے تاجروں سے پیسے بٹورتی ہے۔ لیکن آج تک انہیں پارکنگ جیسی بنیادی سہولیات فراہم نہیں کر سکے۔ اس کے ساتھ سیل کر کے تاجروں کا کاروبار بند کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 7 دسمبر کے بعد کارپوریشن میں مسٹر اروند کیجریوال کی حکومت بنے گی اور ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ہم تاجروں کو سیلنگ کی لعنت سے نجات دلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر غلطی سے کارپوریشن میں دوبارہ بی جے پی کی حکومت بن جاتی ہے تو رشوت ستانی کی شرح بڑھ جائے گی۔ اس بار عوام نے اپنا موڈ بنا لیا ہے کہ اس بار وہ رشوت ستانی کو روکنے کے لیے کارپوریشن میں اروند کیجریوال کی ایماندار حکومت کو منتخب کریں گے۔
مسٹر سیسودیا نے کہا کہ اس بار عوام عام آدمی پارٹی کے الیکشن لڑ رہی ہے۔ لوگ اپنے وارڈ میں گھر گھر جا کر بیداری پھیلا رہے ہیں کہ اگر اس بار بھی بی جے پی یا کانگریس کا کونسلر آیا تو اگلے پانچ سال صرف لڑیں گے۔ عوام کے کام روکیں گے۔ کیجریوال جی کا کونسلر عوام کے تمام کام کرائے گا۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر حکومت کو مسلح افواج میں اگنی ویروں کی بھرتی سے متعلق اگنی پتھ اسکیم میں کسی قسم کی کمی نظر آتی ہے تو وہ ضرورت پڑنے پر اسے بہتر کرنے کے لیے تیار ہے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا    کے دوسرے مرحلے کی  88  سیٹوں کے  انتخابات کے لئے  کا نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی 88 سیٹوں کے انتخابات کے لئے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
سی پی ڈبلیو ڈی  کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی  صدر  جمہوریہ سے ملاقات

سی پی ڈبلیو ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی، 28 مارچ (یو اینن آئی) سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) (2022 اور 2023 بیچ) کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں کے ایک گروپ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

نئی دہلی، 28مارچ (یو این آئی) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان میں اردو کتابوں کی اشاعت و فروخت کی صورت حال کو بہتر کرنے اور اس حوالے سے نئے امکانات پر غورو خوض کے لیے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس میں ہندوستان بھر سے مرکزی و ریاستی جامعات کے شعبہ ہاے اردو کے صدور نے شرکت کی اور انھوں نے اپنی قیمتی رائیں اور تجاویز پیش کیں۔

...مزید دیکھیں
ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

بنگلورو، 28 مارچ (یو این آئی) تیجس ایم کے 1 اے ایئر کرافٹ سیریز کے پہلے طیارے ایل اے 5033 نے جمعرات کو یہاں ایچ اے ایل کی فیسلٹی سے کامیابی کے ساتھ پرواز کی۔

...مزید دیکھیں

راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے ہرا یا

28 Mar 2024 | 11:53 PM

جے پور، 28 مارچ (یو این آئی) ریان پراگ کی 45 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 84 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں میچ میں جمعرات کو گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image