image
Sunday, Mar 26 2023 | Time 12:34 Hrs(IST)
National

دہلی میں جی-20 کی خصوصی تیاریوں کے لیے 927 کروڑ روپے کی ضرورت: منیش سسودیا

دہلی میں جی-20 کی خصوصی تیاریوں کے لیے 927 کروڑ روپے کی ضرورت: منیش سسودیا

نئی دہلی، 4 فروری (یو این آئی) دہلی میں جی20 کی تیاریوں کے پیش نظر نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ہفتہ کو وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کو ایک خط لکھا ہے، جس میں جی-20 کی تیاریوں کو تیز کرنے کے لیے مرکزی حکومت سے فنڈز طلب کئے گئے ہیں دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے اپنے خط میں مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سے کہا ہے کہ ہندوستان کے لیے یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ اس بار ہندوستان جی-20 اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ ہم دہلی والوں کے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ جی-20 کی زیادہ تر اہم سرگرمیاں دہلی میں ہی ہونے والی ہیں۔ G-20 کے اس اجلاس کو کامیاب بنانے کی سمت میں حکومت دہلی، ہندحکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر ے گی۔
مسٹر سسودیا نے اپنے خط میں مزید کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی قیادت میں پوری دہلی حکومت اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرے گی کہ جی-20 اجلاس کے دوران یہاں آنے والے بین الاقوامی مہمانوں کی میزبانی میں کوئی کوتاہی نہ ہو۔ اس کے ساتھ ہی انہیں 21ویں صدی کے ہندوستان کی راجدھانی دہلی سے ناقابل فراموش یادوں کے ساتھ واپس جانا چاہیے۔ اس سمت میں دہلی حکومت کے مختلف محکموں نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے لے کر مختلف سرگرمیوں اور پروگراموں کے انعقاد کے لیے ایک فریم ورک بنایا ہے، جس میں جی20 کے بڑے مقامات کے ارد گرد کے مخصوص علاقوں کی خوبصورتی اور دہلی کے اہم مقامات پر مخصوص سرگرمیوں اور تقریبات کا انعقاد شامل ہے۔
نائب وزیراعلی نے کہا کہ دہلی حکومت کو جی-20 کی تیاریوں کے لیے بنائے گئے خصوصی منصوبوں کے لیے 927 کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ بھی ان کوششوں کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔ G-20 کی تیاریوں کے لیے ان تمام کوششوں اور پروگراموں کو لیفٹیننٹ گورنر نے بھی منظوری دے دی ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے وزیر خزانہ کو خط لکھ کر کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ حکومت ہند دہلی حکومت کو مرکزی ٹیکس کے حصہ کے طور پر کوئی رقم نہیں دے رہی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت ہند کی طرف سے دہلی حکومت کو کوئی اضافی گرانٹ نہیں دیا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ ملک کی تمام ریاستوں کے میونسپل کارپوریشنوں کو ان کی آبادی کے حساب سے جو رقم دی جاتی ہے ، وہ دہلی میونسپل کارپوریشن کو بھی نہیں دی جاتی ہے۔ اپنے محدود وسائل کے ساتھ دہلی حکومت کے لیے جی20 میٹنگ کی تیاریوں کے لیے اضافی 927 کروڑ روپے خرچ کرنا آسان نہیں ہوگا۔ اس لیے آپ سے گزارش ہے کہ G-20 اجلاس کی اہمیت کو سمجھیں۔
مسٹر سسودیا نے دہلی میں منعقد ہونے والے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے تیاریوں کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی حکومت کی طرف سے ضروری 927 کروڑ روپے دستیاب کرائے جانے کی درخواست کی ۔ اس سے دہلی حکومت کو ان تمام اسکیموں اور پروگراموں کو آسانی سے نافذ کرنے میں مدد ملے گی اور تمام تیاریاں وقت پر مکمل ہو جائیں گی۔ انہوں نے محترمہ سیتارمن سے پوری امید ظاہر کی کہ دہلی حکومت اس سمت میں ان سے مثبت تعاون حاصل کرے گی۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
ایل وی ایل۔ایم تری/ون ویب انڈیا۔2 کامیابی کے ساتھ چھوڑا گیا

ایل وی ایل۔ایم تری/ون ویب انڈیا۔2 کامیابی کے ساتھ چھوڑا گیا

حیدرآباد26مارچ(یواین آئی)آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکزسے ایل وی ایل۔

...مزید دیکھیں
نڈا بھوپال پہنچے، ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا گیا

نڈا بھوپال پہنچے، ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا گیا

بھوپال، 26 مارچ (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا آج اپنے ایک روزہ دورے پر مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال پہنچے۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم کے 8اپریل کو دورہ حیدرآباد کا امکان

وزیراعظم کے 8اپریل کو دورہ حیدرآباد کا امکان

حیدرآباد26مارچ(یواین آئی) وزیراعظم مودی کے 8اپریل کو حیدرآباد کے دورہ کا امکان ہے۔

...مزید دیکھیں
فرانس میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 200 افراد زخمی ہوئے

فرانس میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 200 افراد زخمی ہوئے

پیرس، 26 مارچ (یو این آئی) فرانس کے مغربی کمیون کے سینٹ سولین میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 200 افراد زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
روس میں دوا کی کوئی کمی نہیں ہے : مراشکو

روس میں دوا کی کوئی کمی نہیں ہے : مراشکو

ماسکو، 26 مارچ (یو این آئی) روس کے وزیر صحت میخائل مراشکو نے کہا ہے کہ روس میں دواؤں اور طبی آلات کی کوئی کمی نہیں ہے اور تمام ممکنہ مسائل کو جلد حل کرنے کے لیے میکانزم تیار کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
بائیڈن نے مسیسیپی سے مدد کا وعدہ کیا

بائیڈن نے مسیسیپی سے مدد کا وعدہ کیا

واشنگٹن، 26 مارچ (یو این آئی) امریکی صدر جو بائیڈن نے ریاست مسیسیپی کی مدد کا وعدہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

نئی دہلی، 26 مارچ (یو این آئی) عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں آئی، دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہیں۔

...مزید دیکھیں
دھرمیندر کارتک آرین کے مداح بن گئے

دھرمیندر کارتک آرین کے مداح بن گئے

24 Mar 2023 | 4:42 PM

نئی دہلی، 24 مارچ (یو این آئی) بالی ووڈ فلم اداکار کارتک آریان اس وقت ہندوستانی سنیما کے سب سے بڑے اسٹارز میں سے ایک ہیں۔ حال ہی میں بالی ووڈ ہی من دھرمیندر نے کارتک کی خوب تعریف کی اور انہوں نے خود کو کارتک کا مداح بتایا ناظرین کے درمیان اداکار کارتک کی بہت زیادہ فین فلوئنگ ہے۔ لیکن فلمی برادری کی طرف سے بھی انہیں اتنا ہی پیار اور سراہا جاتا ہے۔ حال ہی میں دھرمیندر نے کارتک کی ایمانداری اور معصومیت کی تعریف کی تھی۔

image