NationalPosted at: Oct 6 2022 8:51PM بی جے پی نے 27 سالوں میں گجرات میں صرف 73 اسکولوں کو درست کیا: سسودیا

نئی دہلی، 06 اکتوبر (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر لیڈر اور دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے گجرات میں 27 سالوں سے اقتدار میں رہتے ہوئے وہاں صرف 73 سرکاری اسکولوں کی مرمت کی ہے۔ اور ریاست کے تمام 40,800 سرکاری اسکولوں کو ٹھیک کرنے میں 15,000 سال لگیں گے۔
مسٹر سسودیا نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گجرات کے لوگ اسکولوں کو ٹھیک کرنے کے بی جے پی کے اس فارمولے کو قبول نہیں کرتے ہیں۔ گجرات کے لوگ جانتے ہیں کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے صرف پانچ سالوں میں دہلی کے سرکاری اسکولوں کو شاندار بنا دیا ہے اور وہ پانچ سالوں میں گجرات کے اسکولوں کو بھی شاندار بنا سکتے ہیں۔
مسٹر سسودیا نے کہا کہ گجرات بی جے پی کے صدر سی آر پاٹل نے بیان دیا ہے کہ گجرات کے سورت شہر میں بی جے پی حکومت نے اسمارٹ بورڈ لگا کر 73 پرائمری اسکولوں کی مرمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ بی جے پی گجرات میں گزشتہ 27 سالوں میں صرف 73 اسکولوں کی مرمت کروا سکی۔ بی جے پی نے 27 سالوں میں صرف 73 اسکولوں کی مرمت کی ہے۔ اس رفتار سے بی جے پی کو گجرات کے تمام 40,800 اسکولوں کو ٹھیک کرنے میں 15,000 سال لگیں گے۔ اسکولوں کو ٹھیک کرنے کا بی جے پی کا یہ فارمولہ انتہائی ناقص ہے اور گجرات کے لیے کوئی فائدہ نہیں ہے۔
مسٹر سیسودیا نے کہا کہ آج گجرات کے لوگ اروند کیجریوال جی اور عام آدمی پارٹی پر بھروسہ کر رہے ہیں کہ اگر اروند کجریوال جی صرف پانچ سالوں میں دہلی کے اسکولوں کو ٹھیک کر سکتے ہیں اور انہیں عالمی معیار کا بنا سکتے ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا