image
Sunday, Dec 10 2023 | Time 16:59 Hrs(IST)
National

دہلی شراب پالیسی: ای ڈی سے متعلق معاملے میں سیسودیا 5 اپریل تک عدالتی حراست میں

دہلی شراب پالیسی: ای ڈی سے متعلق معاملے میں سیسودیا 5 اپریل تک عدالتی حراست میں

نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر منیش سسودیا کو ریمانڈ کی مدت ختم ہونے کے بعد آج 5 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ،جنہیں یہاں ایکسائز پالیسی 2021-22 میں مبینہ بے ضابطگیوں اور اس سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے  دہلی کے راوز ایونیو میں واقع ایم کے ناگپال کی خصوصی عدالت نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد مسٹر سسودیا کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی حراست سے عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا۔
اسی عدالت نے گزشتہ 20 مارچ کو خصوصی تفتیشی بیورو ( سی بی آئی) سے متعلق ایک معاملے میں مسٹر سسودیا کو 4 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا تھا۔
ای ڈی نے سات دن کی حراست ختم ہونے کے بعد 17 مارچ کو مسٹر سسودیا کو خصوصی عدالت کے سامنے پیش کیا اور مزید 07 دن کی تحویل میں توسیع کرنے کی درخواست کی، لیکن عدالت نے 22 مارچ تک یعنی 05 دن کی تحویل میں دینے کی منظوری دی تھی۔ عدالت نے 51 سالہ سابق نائب وزیر اعلیٰ سسودیا کو 22 مارچ کو دوپہر 2 بجے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔
10 مارچ کو عدالت نے مسٹر سسودیا کو 17 مارچ تک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ای ڈی کی تحویل میں بھیج دیا تھا۔ اس وقت وہ سی بی آئی کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد عدالتی حراست میں تہاڑ جیل میں بند تھے۔
سی بی آئی کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد تہاڑ جیل میں عدالتی حراست میں بند مسٹر سسودیا کو ای ڈی نے جیل میں طویل پوچھ گچھ کے بعد 9 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔
اہم بات یہ ہے کہ 26 فروری کو گرفتار کیے گئے سسودیا کو 6 مارچ کو سی بی آئی کی حراست کی مدت پوری ہونے کے بعد عدالت نے 20 مارچ تک عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔
عدالت نے سی بی آئی کی درخواست پر مسٹر سسودیا کو 4 مارچ تک مرکزی جانچ ایجنسی کی تحویل میں بھیج دیا تھا جس کے بعد اس نے مزید دو دن کی تحویل کا حکم دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے 28 فروری کو مسٹر سسودیا کی رٹ پٹیشن کو خارج کرتے ہوئے کہا تھا کہ عرضی گزار دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے۔
مسٹر سسودیا نے راحت کی امید میں عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا، جس میں انہیں گرفتار کیا گیا تھا اور سی بی آئی کی جانچ پر سوال اٹھائے تھے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد مسٹر سسودیا کی عرضی پر غور کرنے سے انکار کردیا تھا۔
سپریم کورٹ سے راحت نہ ملنے کے بعد مسٹر سسودیا نے اسی دن بعد میں نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جسے قبول کر لیا گیا ۔
دہلی کی ایکسائز پالیسی 2021-2022 میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں اتوار 26 فروری کو آٹھ گھنٹے طویل پوچھ گچھ کے بعد سی بی آئی نے دیر شام مسٹر سسودیا کو گرفتار کیا تھا ( دہلی کی کیجریوال حکومت نے تنازعہ کے بعد اس پالیسی کو ختم کر دیا تھا)۔
سی بی آئی نے الزام لگایا تھا کہ مسٹر سسودیا تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے تھے، اس لیے انہیں گرفتار کیا گیا۔
خیال رہے کہ 17 اکتوبر 2022 کو مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر مسٹر سسودیا سے پوچھ گچھ کی تھی ۔ جبکہ سی بی آئی نے 17 اگست 2022 کو مسٹر سسودیا اور 14 دیگر لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
انسانی حقوق کے پھیلاؤ کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ضروری : دھنکھڑ

انسانی حقوق کے پھیلاؤ کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ضروری : دھنکھڑ

نئی دہلی، 10 دسمبر (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے اتوار کو کہا کہ انسانی حقوق کے پھیلاؤ اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے ملک میں بنیادی ڈھانچے کی جامع ترقی بہت ضروری ہے۔

...مزید دیکھیں
قبائلی رہنما وشنو دیو سائی چھتیس گڑھ کے نئے وزیر اعلیٰ

قبائلی رہنما وشنو دیو سائی چھتیس گڑھ کے نئے وزیر اعلیٰ

رائے پور 10 دسمبر ( یو این آئی) سابق مرکزی وزیر اور قبائلی لیڈر وشنو دیو سائی آج یہاں چھتیس گڑھ میں بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں لیڈر منتخب کرلئے گئے ۔

...مزید دیکھیں
کارپوریٹ سیکٹر کو  رضا کارانہ طور پر   ملک کی ترقی میں تعاون دینا  چاہئے: راجناتھ

کارپوریٹ سیکٹر کو رضا کارانہ طور پر ملک کی ترقی میں تعاون دینا چاہئے: راجناتھ

ممبئی، 10 دسمبر (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے زور دیا کہ کارپوریٹ سیکٹر کو ملک کی ترقی میں رضاکارانہ طور پر تعاون دینا چاہیے۔

...مزید دیکھیں
کھڑگے نے راجگوپالاچاری کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

کھڑگے نے راجگوپالاچاری کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 10دسمبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ملک کے سابق گورنر جنرل اور عظیم مجاہد آزادی سی راجگوپالاچاری کو ان کے یوم پیدائش پر دلی خراج عقیدت پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
بریلی:کار ٹینکر سے ٹکرائی، 8 کی موت

بریلی:کار ٹینکر سے ٹکرائی، 8 کی موت

بریلی:10دسمبر(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بریلی۔

...مزید دیکھیں
جانوروں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: شیوراج

جانوروں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: شیوراج

بھوپال، 10 دسمبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے گنا ضلع میں جانوروں پر ظلم کے واقعہ کے بارے میں آج کہا کہ اس طرح کے ظلم کی کارروائیاں ناقابل معافی ہیں اور اس جرم کے ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
اسرائیلی فوج میں ہلاکتوں کی تعداد 97 تک پہنچی: رپورٹ

اسرائیلی فوج میں ہلاکتوں کی تعداد 97 تک پہنچی: رپورٹ

غزہ، 10 دسمبر (یو این آئی / اسپوتنک) غزہ پٹی میں حماس کے خلاف زمینی مہم کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 97 ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں

سری لنکا میں بجلی کی کٹوتی کی تحقیقات

10 Dec 2023 | 4:49 PM

کولمبو، 10 دسمبر (یو این آئی) سری لنکا کے سرکاری پاور پروڈیوسر اور سپلائی کرنے والے سیلون الیکٹرسٹی بورڈ (سی ای بی) نے اتوار کو کہا کہ وہ ہفتہ کو پورے ملک میں بجلی کی کٹوتیوں کی تحقیقات کرے گا۔

image