image
Tuesday, Apr 23 2024 | Time 17:00 Hrs(IST)
National

اب سسودیا بھی گورنر ہاؤس میں انشن پربیٹھ گئے

اب سسودیا بھی  گورنر ہاؤس میں انشن پربیٹھ گئے

نئی دہلی، 13 جون (یواین آئی) تین مطالبات کو لے کر گورنر ہاؤس کے ویٹنگ روم میں وزیر اعلی اروند کجریوال اوراپنے دو وزراء کے ساتھ دھرنا دے رہے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے بدھ سے غیر معینہ بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔
مسٹر کجریوال، مسٹر سسودیا، پی ڈبلیو ڈی کے وزیر ستیندر جین اور وزیر محنت گوپال رائے پیر کو لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل سے حکومت کے تین مطالبات کو لے کر ملاقات کرنے گورنر ہاؤس گئے تھے۔ لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کرنے کے بعد مانگیں قبول کئے جانے تک چارو وں گورنر ہاؤس میں ہی دھرنے پر بیٹھ گئے۔
نائب وزیر اعلی نے ٹوئیٹر پر لکھا "دہلی کے عوام کو ان کا حق دلانے کے لئے اور اس کے رکے ہوئے کام کرنے کے لئے بدھ سے میں بھی غیر معینہ بھوک ہڑتال شروع کر رہا ہوں۔ ستیندر جین کا انشن بھی کل سے جاری ہے. ہماری خود اعتمادی اور عوام کا اعتماد ہی ہماری طاقت ہے‘‘۔مسٹر جین نے منگل کو انشن شروع کیا تھا اور بدھ کو بھوک ہڑتال کا دوسرا دن رہا۔
مسٹر کجریوال نے منگل کو ٹویٹ کر کےکہا تھا "ہم لوگ پیر کی شام ساڑھے پانچ بجے سے ایل جی ہاؤس میں بیٹھے ہیں. ہمارے اہم مطالبات ہیں- بابوؤں کی ہڑتال کو فوری طور پر ختم کیا جائے، راشن والی فائل کو کلیئر کیا جائے اور محلہ کلینک، سرکاری اسکولوں میں پتائی اور دیگر رکے ہوئے کام جلدی شروع كروائے جائیں‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ فروری میں چیف سکریٹری انشو پرکاش کو وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر رات میں ملاقات کے لئے بلایا گیا تھا۔ اس کے بعد مسٹر پرکاش نے اپنے ساتھ مارپیٹ کا الزام لگایا۔ یہ معاملہ عدالت میں ہے۔ مسٹر کجریوال کا الزام ہے کہ اس واقعہ کے بعد سے دہلی حکومت میں کام کرنے والے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسران ’هڑتال ‘پر ہیں جس سے عوام کے کام بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
وزیر اعلی اور دیگر وزراء کے دھرنے کے درمیان عام آدمی پارٹی نے بدھ کو لیفٹیننٹ گورنر کی رہائش گاہ کی طرف نکالے جانے والے مارچ کے لئے دہلی کے لوگوں سے شامل ہونے کی اپیل کی ۔
یو این آئی،اظ

خاص خبریں
دلتوں، پسماندہ طبقات اور قبائلیوں کے لیے ریزرویشن کبھی ختم نہیں ہوگا : مودی

دلتوں، پسماندہ طبقات اور قبائلیوں کے لیے ریزرویشن کبھی ختم نہیں ہوگا : مودی

ٹونک، 23 اپریل (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس پر ہمیشہ خوش کرنے اور ووٹ بینک کی سیاست کرنے اور درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے ریزرویشن کو کم کرکے مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے منگل کو ایک کھلے فورم سے اس بات کی ضمانت دی کہ دلتوں، پسماندہ طبقات اور قبائلیوں کے لیے ریزرویشن کبھی ختم نہیں ہوگا اور نہ ہی اسے مذہب کے نام پر تقسیم ہونے دیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
اسلام دوسرے مذاہب کی عزت کرنے کا درس دیتا ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

اسلام دوسرے مذاہب کی عزت کرنے کا درس دیتا ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر، 23 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ اسلام ہمیں دوسرے مذہبوں کی عزت کرنے کا درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ مسلمان کبھی کسی ماں یا بہن کا منگل سوترا نہیں چھین سکتا ہے موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

...مزید دیکھیں
عدالت نے کیجریوال، کویتا کی عدالتی تحویل میں 7 مئی تک  کی توسیع کردی

عدالت نے کیجریوال، کویتا کی عدالتی تحویل میں 7 مئی تک کی توسیع کردی

نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے منگل کو مبینہ ایکسائز پالیسی 2021-22 گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کے کیس میں تہاڑ جیل میں بند وزیر اعلی اروند کیجریوال کی عدالتی تحویل میں 7 مئی تک توسیع کر دی۔

...مزید دیکھیں
مودی نے ہنومان جینتی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی

مودی نے ہنومان جینتی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی

ٹونک 23 اپریل ( یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بھگوان ہنومان کے یوم پیدائش پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔

...مزید دیکھیں
دوسرے مرحلے میں شمالی بنگال کی تین سیٹوں دارجلنگ، رائے گنج اور بالور گھاٹ میں پولنگ

دوسرے مرحلے میں شمالی بنگال کی تین سیٹوں دارجلنگ، رائے گنج اور بالور گھاٹ میں پولنگ

کلکتہ 23اپریل (یواین آئی)لوک سبھاانتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران مغربی بنگال کے شمالی خطہ کی تین سیٹیں دارجلنگ، رائے گنج اور بالور گھاٹ میں 26اپریل کو پولنگ ہونی ہے۔

...مزید دیکھیں
آخر کار جیل انتظامیہ نے کجریوال کو انسولین دی:آپ

آخر کار جیل انتظامیہ نے کجریوال کو انسولین دی:آپ

نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے کہا ہے کہ جیل انتظامیہ نے آخر کار وزیر اعلی اروند کجریوال کو ان کی بڑھتی ہوئی شوگر کے لئے انسولین دے دی۔

...مزید دیکھیں
مودی  مدھیہ پردیش میں تین پارلیمانی حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے

مودی مدھیہ پردیش میں تین پارلیمانی حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال، 23 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابی مہم کے مقصد سے ریاست میں اپنے ایک روزہ قیام کے دوران کل تین پارلیمانی حلقوں میں مہم چلائیں گے۔

...مزید دیکھیں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں جوں کی توں

23 Apr 2024 | 4:06 PM

نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتیں آج جوں کی توں رہیں، جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر رہا۔

قدیم کشمیر سے لے کرجدید کشمیر تک کا سفرفلم’ انیگما آف پیراڈائز‘

قدیم کشمیر سے لے کرجدید کشمیر تک کا سفرفلم’ انیگما آف پیراڈائز‘

23 Apr 2024 | 4:47 PM

ممبئی، 23اپریل (یو این آئی)ہندوستانی سنیما میں اگر کسی فلم کی شوٹنگ زیادہ دیر تک چلتی رہے تو اکثر فلمی گلیاروں میں اس فلم کے چرچے ہونے لگتے ہیں اور لوگ اس فلم کو کامیاب فلم کہہ کر بات کرنا شروع کردیتے ہیں، اس کے لیے جو چاہیںبندشیں لگالیں، کچھ بھیکامیاب نہیں ہوتا  اکثر فلم کے بارے میں ہونے والی ان بحثوں کے ذریعے فلم کے موضوع اور اس کی تیاری کا پتہ چلتا ہے اسی طرح آج کل ہر طرف ایک ایسی فلم کا چرچا سنائی دے رہا ہے جو مکمل طور پر کشمیر پر مبنی ہے۔ اس فلم کی جڑیں کشمیر میں بہت گہری ہیں اور فلم میں 1931 سے لے کر آج تک کے کشمیر کو دکھایا گیا ہے۔ آپ فلم کو پیریڈ ڈرامہ کہہ سکتے ہیں اور اسے خالص تفریحی فلم بھی کہہ سکتے ہیں۔ اس فلم میں مصنف و ہدایت کار نے کشمیر کے ان اچھوتے پہلوو¿ں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے جن پر آج تک کسی پروڈیوسر ڈائریکٹر نے مناسب نہیں سمجھا۔ اس میںفردوس برزمیں کشمیر کے مختلف رنگوں، رسم و رواج اور طویل سفر کا مشاہدہ کریں گے۔

اسلام دوسرے مذاہب کی عزت کرنے کا درس دیتا ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

اسلام دوسرے مذاہب کی عزت کرنے کا درس دیتا ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

23 Apr 2024 | 4:52 PM

سری نگر، 23 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ اسلام ہمیں دوسرے مذہبوں کی عزت کرنے کا درس دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمان کبھی کسی ماں یا بہن کا منگل سوترا نہیں چھین سکتا ہے موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: 'مجھے افسوس ہے کہ وزیر اعظم نے ایسی بات کی ہے، اسلام ہمیں سب کے ساتھ اچھا سلوک روا رکھنا سکھاتا ہے' مسلمان کبھی کسی ماں، بہن کا منگل سوترا نہیں چیھنے گا'۔ان کا کہنا تھا: 'میں بھی مسلمان ہوں قرآن ہمیں دوسروں سے نفرت کرنا نہیں سکھاتا ہے'۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image