SportsPosted at: Dec 3 2024 6:56PM اٹاوہ کے نریش بھدوریا نیشنل اسکیٹنگ چیمپئن شپ کے ریفری بنے
اٹاوہ، 3 دسمبر (یو این آئی) اتر پردیش کے اٹاوہ میں تعینات پرائمری ٹیچر نریش بھدوریا کرناٹک کے میسور میں منعقد ہونے والی 62ویں نیشنل اسکیٹنگ چیمپئن شپ کے ریفری بن گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر راجیش کمار نے منگل کو بتایا کہ اتر پردیش کے اٹاوہ سے تعلق رکھنے والے پرائمری ٹیچر نریش کمار بھدوریا کو 5 سے 15 دسمبر تک کرناٹک کے میسور میں منعقد ہونے والی 62ویں نیشنل اسکیٹنگ چمپئن شپ میں قومی ریفری کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
نریش بھدوریا اٹاوہ کے چوگرجی کے رہنے والے ہیں اور بیسک ایجوکیشن کونسل میں بطور ٹیچر تعینات ہیں۔