InternationalPosted at: Mar 23 2018 10:14AM سلواکیہ یوروپی یونین کے تئیں وفادار
برسلز،23مارچ (رائٹر)سلواکیہ کے وزیراعظم پیٹر پیلگرنی نے کہاکہ یوروپی یونین کے تئیں وفاداری ان کی اولین ترجیح ہے وہ سلواکیہ میں حکمراں اتحاد کی کابینہ کی یوروپی یونین کے تئیں وفاداری کو یقینی بنائیں گے۔
مسٹر پیلگرنی نے یوروپی یونین کی راجدھانی برسلز میں منعقدہ یونین کی کانفرنس میں یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہاکہ سلواکیہ میں حکمراں کابینہ کی یوروپی یونین کے تئیں وفاداری کو یقینی بنائیں گے۔ یوروپی یونین کے تئیں وفاداری ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ مسٹر پیلگرنی نے کہاکہ میرا ترجیحی کردار حکومت کے اپنے معاونین کی یوروپی یونین کے تئیں وفاداری قائم رکھنا ہوگی۔
سلواکیہ کا وزیراعظم بننے کے بعد کانفرنس میں تاخیر سے پہنچنے پر مسٹر پیلگرنی نے نامہ نگاروں سے کہاکہ تاخیر سے پہنچنے کے لئے افسوس ہے۔ یہ میری زندگی کی پہلی کانفرنس ہے۔
خیال رہے کہ سلواکیہ کو سابق وزیراعظم رابرٹ فکو نے بدعنوانی کے خلاف عوامی مظاہرے کے بعد استعفی دے دیا تھا۔ مسٹر فکو کئی مرتبہ یوروپی یونین کی پالیسیوں کی تنقید کرچکے تھے۔
رائٹر ۔ م ع۔ 0820