InternationalPosted at: Apr 23 2018 8:52AM جنوبی کوریا نے شمال کوریا سے متصل سرحد پر وپیگنڈہ نشریہ بند کیا
سیول، 23 اپریل (رائٹر) جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ اس کی فوج نے ایک دہائی بعد جمعہ کو ہونے والے پہلے بین کوریائی سربراہی مذاکرات سے قبل پرامن ماحول پیدا کرنے کے مقصد سے آج سے شمالی کوریا کے ساتھ متصل سرحد پر پروپیگنڈہ نشریہ روک دیا ہے۔
جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے مطابق دو سال سے زیادہ عرصہ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب جنوبی کوریا نے اپنی نشریہ کو بند کیا ہے۔ پہلے کوریا نے 2015 کے وسط میں پروپیگنڈہ نشر یہ کو بند کیا تھا لیکن شمال کوریا کی جانب سے چوتھے جوہری ٹسٹ کے بعد جنوری 2016 میں اس کا نشر دوبارہ شروع کر دیا تھا۔
رائٹر،اظ