image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 15:16 Hrs(IST)
Sports » other Games

لیونل میسی کا ایک اور سنگ میل

لیونل میسی کا ایک اور سنگ میل
messi

بارسلونا06 فروری ( یو این آئی )بارسلونا کلب کے معروف فٹ بالر لیونل میسی نے اپنے کلب کی طرف سے فری کک پر سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا، 27 گول کرنے کے بعد میسی اب سب پر سبقت لے گئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بارسلونا اور ایتھلیٹک کلب کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں لیونل میسی کی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی جس کے بعد سپر اسٹار میسی نے فری کک پر دوسرا گول بھی کر دیا، جس کے ساتھ ہی انہوں نے بارسلونا کی طرف سے فری کک پر سب سے زیادہ 27 گول سکور کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔
اس سے پہلے یہ اعزاز 26 گول کے ساتھ فٹ بالر رونالڈ کوئیمین کے پاس تھا۔

image